Tue, 21 May 2024 19:10:41
بھٹکل میں منگل شام کو طوفانی ہواوں کے ساتھ زوردار بارش شروع ہوگئی جس سے عام زندگی مفلوج ہوگئی اور کئی گھنٹوں تک عوام جہاں تھے، وہیں پھنس کر رہ گئے۔
View more
Tue, 21 May 2024 17:49:25
نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی(این آئی اے) نے آندھراپردیش کے ضلع اننت پورمیں مختلف مقامات پر تلاشی لی۔ این آئی اے کے حکام نے رائے درگم ٹاؤن کے ناگولا باؤلی علاقہ میں ایک مکان میں تلاشی لی۔ ذرائع نے بتایاہے کہ بنگلوروکے رامیشورم کیفے دھماکہ کیس کے سلسلہ میں تحقیقاتی ایجنسی کے حکام نے یہاں تلاشی لی ہے۔
View more
Tue, 21 May 2024 17:33:09
انڈین ایکسپریس نے رپورٹ کیا ہے کہ جنتا دل کرناٹک کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ کمارا سوامی ریونا نے پیر کو اپنے بھتیجے اور بی جے پی کے رکن پارلیمان پرجول ریونا پر زور دیا کہ وہ ہندوستان آئیں اوراپنے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات کی تفتیش میں تعاون کریں۔
View more
Tue, 21 May 2024 17:16:27
ہندوستان میں لوک سبھا کے الیکشن دنیا بھر میں مذاق بن گئے ہیں اتر پردیش میں ایک نابالغ لڑکے کی جانب سے بی جے پی کو 8 مرتبہ ووٹ ڈالنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔
View more
Tue, 21 May 2024 17:08:07
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کانگریس اور انڈیا اتحاد (انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس) کے تئیں لوگوں کی سوچ میں بہت تبدیلی آئی ہے۔ انڈیا اتحاد کے حق میں ایک خاموش لہر چل رہی ہے جو لوک سبھا انتخاب میں بی جے پی کو اکثریت حاصل کرنے سے روکنے میں کامیاب رہے گی۔ یہ تبصرہ انھوں نے ’ٹائمز آف انڈیا‘ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کیا ہے جس کی کٹنگ کانگریس صدر نے اپنے ’
View more
Tue, 21 May 2024 17:05:09
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال بی جے پی پر مسلسل حملے کر رہے ہیں۔ منگل (21 مئی) کو انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں ایک بار پھر بی جے پی اور اس کے لیڈروں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ’’یوگی جی نے بھی مجھے گالیاں دیں۔ آپ سے میں نہایت عاجزی سے کہنا چاہوں گا کہ آپ کے اصل دشمن آپ کی اپنی پارٹی میں بیٹھے ہیں۔ بی جے پی میں اپنے دشمنوں سے نمٹئے۔ کیجریوال کو کیوں گالی دے رہے ہیں؟‘‘
View more
Tue, 21 May 2024 17:01:08
دہلی ایکسائز پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں منیش سسودیا کو راحت نہیں ملی۔ راؤس ایونیو کورٹ نے سابق ڈپٹی سی ایم منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 31 مئی تک توسیع کر دی۔ دہلی میں مبینہ شراب گھوٹالے کی تحقیقات کر رہی سی بی آئی نے گزشتہ سال فروری میں منیش سسودیا کو گرفتار کیا تھا۔ ای ڈی اس معاملے میں منی لانڈرنگ کی تحقیقات کر رہی ہے۔
View more
Tue, 21 May 2024 11:43:53
تعلقہ کے تدڑی موڈنگی میں سیاحوں کی کشتی ڈوبنے کا جو معاملہ پیش آیا تھا اس پر محکمہ سیاحت کی طرف سے کارروائی کی گئی اور غیر قانونی طور پر یا لائسنس کی تاریخ ختم ہونے کے باوجود چلائی جا رہی ٹورسٹ بوٹس کے اجازت نامے عبوری طور پر منسوخ کر دئے گئے۔
View more
Tue, 21 May 2024 11:41:38
مرڈیشور بستی مکّی میں موجود اتر کنڑا ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا کی صدارت میں چل رہے بینا وئیدیا اسکول سے متصل جنگلاتی زمین پر ناجائز قبضے کی کوشش کے بعد محکمہ جنگلات نے مداخلت کرتے ہوئے وہاں چل رہی کھدائی اور صفائی کے کام پر روک لگا دی ہے ، مگر اس ناجائز قبضے کے معاملے میں مبینہ طور پر وزیر منکال وئیدیا کا ہاتھ ہونے کی بات سوشیل میڈیا پر بحث کا موضوع بنی ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy