Thu, 23 May 2024 16:55:27
وزیر اعظم مودی کے آج ہریانہ اور پنجاب میں جلسوں سے خطاب کرنے سے قبل کانگریس نے ان پر پر حملہ بولا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کئی سوال پوچھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے گزشتہ 5 سالوں سے ہریانہ، پنجاب اور اتر پردیش کے کسانوں کی تحریک کو مسلسل نظر انداز کیا ہے۔ کسانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اب وہ پرالی جلانے پر پنجاب اور ہریانہ کے کسانوں سے ایم ایس پی چھیننے کی بات کر ر
View more
Thu, 23 May 2024 16:44:45
الیکشن کمیشن نے بدھ کو سپریم کورٹ میں داخل کیے گئے ایک حلف نامے میں کہا ہے کہ پولنگ اسٹیشنوں میں ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد دینے والے فارم سی 17 کی تفصیلات کو عام نہیں کیا جا سکتا اور اس سے ملک میں افراتفری پھیل سکتی ہے۔
View more
Thu, 23 May 2024 12:06:51
بھٹکل میں نورحلقہ کی جانب سے منعقدہ آدھار کارڈ کیمپ کے کے چار دن مکمل ہونے پر584 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جس میں قریب 175 درخواستیں نئے آدھار کارڈ بنوانے کے لئے موصول ہوئی ہیں۔ جن لوگوں نے آدھار کارڈ میں کرکشن کروانے کی درخواستیں دی تھیں وہ تمام آپڈیٹ ہوچکے ہیں اور آدھار کارڈ کے ویب سائٹ کے ذریعے آپڈیٹیڈ کارڈ حاصل کرسکتے ہیں۔ اس بات کی اطلاع نورحلقہ کے کنوینر عبدالسمیع صدیق نے دی۔
View more
Thu, 23 May 2024 12:01:06
آئی پی ایل 2024 کے ایلیمینیٹر میچ میں راجستھان رائلز یعنی آر آر نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ اس کے ساتھ راجستھان نے کوالیفائر 2 میچ میں اپنی جگہ کی تصدیق کر لی ہے، جہاں سنجو سیمسن کی فوج کا مقابلہ سن رائزرس حیدرآباد یعنی ایس آی ایچ سے ہوگا۔
View more
Thu, 23 May 2024 11:53:57
لوک سبھا انتخابات 2024 کے چھٹے مرحلے کے تحت 25 مئی کو دہلی کی سات سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ ادھر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے کنوینر کجریوال نے بدھ کو کہا کہ میرے ساتھ جو کچھ ہوا وہ پوری اپوزیشن کے لیے ایک پیغام ہے۔عام آدمی پارٹی لیڈر نے کہا کہ اگر وہ (بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت) مجھے لوک سبھا انتخابات کے درمیان گرفتار کر سکتی ہے تو وہ کسی کو بھی گرفتار
View more
Thu, 23 May 2024 11:46:51
الیکشن کمیشن (ای سی) نے بی جے پی صدر جے پی نڈا اور کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کو رہنما خطوط دیئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے دونوں جماعتوں کے صدور کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی پارٹیوں کے اسٹار کمپینرز کو اپنی تقریر درست کرنے، احتیاط برتنے کو برقرار رکھنے کے لیے باضابطہ نوٹ جاری کریں۔
View more
Thu, 23 May 2024 11:23:49
راجستھان کے دوسہ ضلع کے لالسوت علاقے میں فوڈ پوازننگ کے سبب 107 افراد بیمار ہو گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ علاقے کے بلونا گاؤں میں بدھ کی رات تقریب کے دوران ان لوگوں نے مشری ماوا کھایا تھا۔
View more
Thu, 23 May 2024 11:15:20
چھٹے مرحلے میں8ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی۵۸؍ لوک سبھا سیٹوں پر25 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ کل889 امیدوار میدان میں ہیں۔ اس مرحلے کیلئے انتخابی مہم کا 23 مئی یعنی آج آخری دن ہے۔ سب سے زیادہ 223 امیدوار ہریانہ میں اور کم سے کم 20امیدوارجموں و کشمیر میں قسمت آزما رہے ہیں۔ زیادہ تر لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ کا وقت صبح7 بجے سے شام 6بجے تک ہے لیکن کچھ جگہوں پر اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔
View more
Thu, 23 May 2024 10:54:33
کلکتہ ہائی کورٹ نے مغربی بنگال میں 2010 کے بعد سے جاری تمام او بی سی سرٹیفکیٹس کو رد کرنے کا حکم دیا ہے۔ جج تپبرت چکرورتی اور راج شیکھر منتھا کی ڈویژن بنچ نے بدھ کو او بی سی سرٹیفکیٹ دینے کے عمل کو چیلنج کرنے والی مفاد عامہ کی ایک درخواست پر سماعت کے بعد یہ فیصلہ دیا ہے۔ اسی کے ساتھ عدالت نے مغربی بنگال پسماندہ طبقات کمیشن کو او بی سی کی ایک نئی فہرست تیار کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy