Mon, 20 May 2024 12:28:41
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ پیر صبح حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا جس کے بعد ایرانی صدر اور ہیلی کاپٹر پر سوار افراد کے بچ جانے کی امیدیں دم توڑ گئیں ۔
View more
Mon, 20 May 2024 12:10:19
کانگریس صدر ملکارجن گھرگے کا کہناتھا، ’’ ہماری ضمانت سماجی اور اقتصادی تحفظ کی ضامن ہے۔ کانگریس نے اپنے منشور میں جو ۵؍ انصاف اور۲۵؍ ضمانتیں ملک کے شہریوں کو دینے کا وعدہ کیا ہے، ان میں سب کیلئے سماجی اور اقتصادی تحفظ کی مضبوط ضمانت ہے۔ ‘‘
View more
Mon, 20 May 2024 11:38:41
دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال اپنی عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سینکڑوں کارکنوں کے ساتھ حسب اعلان جب اتوار کو بی جے پی ہیڈکوارٹر تک مارچ نکالنے کی کوشش کی تو پولس نے اُنہیں آگے بڑھنے سے روکتے ہوئے اسے ناکام کردیا۔ اس موقع پر پولس نے سخت حفاظتی انتظامات کررکھے تھے ۔
View more
Mon, 20 May 2024 11:32:35
گمراہ کن اشتہارات کے معاملہ میں سپریم کورٹ کی سرزنش کا مسلسل سامنا کر رہے بابا رام دیو کی مشکلیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ اس بار ان کی کمپنی پتانجلی کا ایک پروڈکٹ ’پتانجلی نورتن الائچی سون پاپڑی‘ لازمی کوالٹی ٹیسٹ میں ناکام ہو گیا۔
View more
Mon, 20 May 2024 11:27:34
انڈمان اور نکوبار پہنچ گیا ہے اور31 مئی تک اس کے کیرالا پہنچنے کی توقع ہے۔ پچھلے سال بھی، مانسون انڈمان اور نکوبار جزائر میں ۱۹؍ مئی کو پہنچا تھا لیکن کیرالا میں معمول سے ۹؍ دن کی تاخیر سے ۸؍ جون کو پہنچا تھا۔
View more
Mon, 20 May 2024 11:23:26
سواتی مالیوال معاملے میں عام آدمی پارٹی کی مشکلیں بڑھتی ہی جارہی ہیں۔ دہلی پولیس اس کیس کے سلسلے میں اتوار کو وزیراعلیٰ کیجریوال کے گھر پہنچ کر تحقیقات کی۔
View more
Mon, 20 May 2024 11:16:57
لوک سبھا انتخابات کے 5ویں مرحلے کی ووٹنگ آج ہو رہی ہے ۔ اس مرحلے میں امیٹھی-رائے بریلی سمیت 8 ریاستوں کی 49 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ووٹنگ سے پہلے، امیٹھی سے کانگریس امیدوار کے ایل شرما نے کہا، اگر عوام کی حمایت اچھی ہے تو نتیجہ بھی اچھا ہونا چاہئے۔
View more
Mon, 20 May 2024 11:09:01
اُترکنڑا کے مشہور سیاحتی مقام گوکرن کے قریب سیاحوں کو سمندری سیر کے لئے لے جانے والی بوٹ اچانک ڈوب جانے سے کچھ دیر کے لئے پورے علاقہ میں ہلچل مچ گئی، لیکن خوش قسمتی سے تمام سیاحوں کو بچالیا گیا۔ واردات اتوار شام کو پیش آئی۔
View more
Mon, 20 May 2024 11:06:42
کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے کہا ہے کہ کسانوں، نوجوانوں، مزدوروں اور محروم طبقات میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف شدید ناراضگی ہے۔ چار جون کو ہندوستانی اتحاد کو واضح اور فیصلہ کن مینڈیٹ ملے گا۔ ملک کے عوام نے مودی حکومت کی دس سال کی ناانصافی سے آزادی حاصل کرنے کا ارادہ کر لیا ہے۔ کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جنرل سکریٹری جے رام رمیش اتوار کو بہار کے پٹنہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر ر
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy