Wed, 22 May 2024 11:45:07
شیراڈی گھاٹ پر ٹرک اور کار کے بیچ تصادم کی وجہ سے کار میں سفر کر رہے ایک ماں اور بیٹے کی موت واقع ہوئی جبکہ دیگر بچوں سمیت کچھ لوگ شدید زخمی ہوگئے ۔
View more
Wed, 22 May 2024 11:37:44
ملک کی تجارتی راجدھانی کو ہلا کر رکھ دینے والے گھاٹ کوپر ہورڈنگ حادثے کی تحقیقات کے لیے ممبئی کی کرائم برانچ نے ایک خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی ہے۔
View more
Wed, 22 May 2024 11:33:55
عام آدمی پارٹی کی لیڈر آتشی نے کہا کہ 4 جون کے بعد جب انڈیا اتحاد کی حکومت بنے گی تو الیکٹورل بانڈ اسکیم کی تحقیقات ہو گی جس میں نہ صرف بی جے پی کے لیڈر جیل جائیں گے بلکہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)، سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اور انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے افسر بھی جیل جائیں گے۔
View more
Wed, 22 May 2024 11:30:20
ملک میں دو طرح کا موسم دیکھا جا رہا ہے۔ ایک طرف شمالی ہندوستان کی زیادہ تر ریاستوں میں شدید گرمی ہے تو دوسری طرف جنوبی ہندوستان میں موسلادھار بارش دیکھی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق راجستھان، پنجاب، ہریانہ، دہلی، یوپی، مدھیہ پردیش اور گجرات میں گرمی کی شدید لہر 25 مئی تک جاری رہے گی۔ جبکہ کیرالہ اور تمل ناڈو میں بہت زیادہ بارش کا امکان ہے۔
View more
Wed, 22 May 2024 11:13:32
پونے میں مہنگی بیرون ملکی کار سے ہوئے سڑک حادثے کا تذکرہ کرتے ہوئے منگل کی شام راہل گاندھی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔ کانگریس کے ایکس ہینڈل پر شیئر اس ویڈیو میں راہل گاندھی نے کہا کہ ’’بس ڈرائیور، ٹرک ڈرائیور، اولا، اوبیر، آٹو ڈرائیور اگر غلطی سے کسی کو مار دیتے ہیں تو 10 سال جیل کی سزا ہو جاتی ہے وار چابی اٹھا کر وہ پھینک دیتے ہیں۔
View more
Wed, 22 May 2024 11:06:27
بی جے پی کے قومی ترجمان اور پوری لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار سمبت پاترا کے ذریعے ‘بھگوان جگن ناتھ‘ کو پی ایم مودی کا بھکت قرار دیے جانے پر ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ اپنے اس بیان کے فوراً بعد گو کہ سمبت پاترا نے اسے اپنی زبان کا پھسلنا قرار دے کر معافی مانگ لی، مگر لوگوں کی جانب سے اس کی ہنوز مذمت کی جا رہی ہے۔ جبکہ اس معاملے پر پی ایم مودی کی خاموشی کو ان کی رضامندی بھی بتائی جا رہی ہے اور یہی
View more
Wed, 22 May 2024 10:54:49
انڈیا اتحاد کے لیڈر اور کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اس بات کے حوالہ سے پراعتماد ہیں کہ اتحاد حکومت سازی کرے گا۔ پانچویں مرحلہ کے اختتام پر 81 سالہ سیاستدان کا خیال ہے کہ عوام کو اب یقین ہو چلا ہے کہ بی جے پی اور مودی نے ان سے جھوٹ بولا ہے۔
View more
Wed, 22 May 2024 10:50:02
اب اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ مرکز میں مودی حکومت نہیں آنے جا رہی۔ اس بار انڈیا اتحاد کی حکومت بننے جا رہی ہے۔ ہریانہ میں انڈیا اتحاد لوک سبھا کی سبھی 10 سیٹوں پر جیت درج کرے گا۔یہ بیان کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے ہریانہ کے جگادھری میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔
View more
Wed, 22 May 2024 10:44:19
شمال مشرقی دہلی پارلیمانی حلقہ سے کانگریس امیدوار کنہیا کمار پر حملے کے معاملے میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ دہلی پولیس نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ کنہیا کمار پر گزشتہ ہفتے حملہ ہوا تھا۔ دہلی پولیس نے بتایا کہ اجے کمار (41) نامی شخص کو عثمان پور واقع اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اسی علاقے میں کنہیا کمار پر حملہ ہوا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy