Mon, 20 May 2024 01:54:43
نورحلقہ کے زیراہتمام انجمن نور پرائمری اسکول میں منعقدہ آدھار کارڈ کیمپ کے پہلے دن 115 درخواستیں جمع کرائی گئیں، جبکہ 150 لوگوں کو ٹوکن فراہم کئے گئے تھے۔ کیمپ کے دوسرے دن پیر کو 150 سے زائد لوگوں کی درخواستیں جمع کرانے کی کوشش کی جائیں گی ، مگر کیمپ میں شریک ہونے والوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے اصلی دستاویزات لے کر کیمپ پہنچے۔ یہ بات نورحلقہ کے کنوینرعبدالسمیع صدیق نے بتائی۔ انہوں نے
View more
Sun, 19 May 2024 22:05:04
ہوناور کے قریب گونونتے نیشنل ہائی وے پر ایک بائک روڈ پر پھسل جانے کے نتیجے میں بائک پر سوار ایک شخص کی موت واقع ہوگئی جبکہ بائک کی پچھلی سیٹ پر سوار شخص زخمی ہوگیا۔ حادثہ اتوار دوپہر کو پیش آیا۔
View more
Sun, 19 May 2024 19:53:24
لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں پیر کو آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 49 پارلیمانی نشستوں اور اڈیسہ اسمبلی کے دوسرے مرحلے کے لئے 35 نشستوں پر ووٹنگ کے ہموار انعقاد کے لئےلیے ضروری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
View more
Sun, 19 May 2024 17:15:09
کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ کانگریس نے اپنے منشور میں جو پانچ ’نیائے‘ (انصاف) اور 25 گارنٹیاں ملک کے شہریوں کے سامنے پیش کی ہیں وہ سب کے لیے سماجی اور اقتصادی تحفظ کی مضبوط ڈھال ہے۔ یہ ملک کے ہر شہری کو سماجی و اقتصادی طور پر مضبوط بنانے کا ایک مضبوط بنیاد بھی ہے۔
View more
Sun, 19 May 2024 17:05:32
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے سواتی مالیوال معاملے میں ویبھو کمار کی گرفتاری کے خلاف بی جے پی ہیڈکوارٹر کی طرف مارچ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن پولیس نے راستے میں ہی روک دیا ہے۔ اروند کیجریوال کے اس مارچ کو مہاراشٹر کی پارٹی شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے حمایت کی ہے۔ سنجے راوت نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت 4 جون کو جانے والی ہے اس کے باوجود اپوزیشن کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔
View more
Sun, 19 May 2024 13:45:03
بھٹکل سمندری حدود میں ماہی گیری کے دوران دو کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ملپے بندرگاہ سے تعلق رکھنے والی ایک کشتی غرقاب ہوگئی جس کی وجہ سے 20 لاکھ روپوں کا نقصان ہوا ۔ غرقاب ہونے والی کشتی پر موجود پانچ مچھیروں کو بچا لیا گیا ۔
View more
Sun, 19 May 2024 13:40:43
ہیبلے پنچایت حدود کے جامعہ آباد روڈ اور حنیف آباد روڈ کنارے کچروں کا اتنا زیادہ ڈھیڑ جمع رہتا ہے کہ متعلقہ علاقوں سے گذرنے کے دوران لوگوں کا ہاتھ خودبخود ناک پر چلاجاتا ہے۔ مگر اب اُن متاثرہ علاقوں کے مکین راحت کا سانس لے سکتے ہیں اور اُن علاقوں سے گذرنے والے لوگوں کو بھی سکون مل سکتا ہے کیونکہ ہیبلے پنچایت کی طرف سے تمام علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں ۔
View more
Sun, 19 May 2024 13:40:40
نیشنل ہائی وے 66 پر موجود گوڈمی ٹول گیٹ پر مقامی گاڑیوں کو ٹول فیس سے جو رعایت حاصل تھی اسے ختم کیے جانے کے خلاف راشٹریہ ہید داری ہوراٹا سمیتی نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
View more
Sun, 19 May 2024 13:37:32
کنداپور میں پیش آئے ایک دردناک واقعے میں چار دن تک اپنی ماں کی سڑتی ہوئی لاش کے پاس بھوکے فاقے پڑی رہنے والی خاتون نے اسپتال میں دم توڑ دیا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy