Wed, 05 Jun 2024 19:23:28
دہلی میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی میٹنگ ختم ہوگئی۔ اس میٹنگ میں این ڈی اے کے اتحادی جے ڈی یو، ایل جے پی، ٹی ڈی پی، جے ڈی ایس اور شیوسینا موجود تھے۔ نریندر مودی کو این ڈی اے کا لیڈر منتخب کیا گیا۔ میٹنگ میں حکومت سازی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ ختم ہونے کے بعد جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے ایم پی سنجے کمار جھا نے کہا کہ نتیش کمار نے این ڈی اے میٹنگ میں شرکت کی۔
View more
Wed, 05 Jun 2024 17:19:56
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ آج انھوں نے مرکزی کابینہ کی میٹنگ کی صدارت کی جس میں 17ویں لوک سبھا کو تحلیل کرنے کی سفارش کی گئی۔ موجودہ لوک سبھا کی مدت کار 16 جون کو ختم ہو رہی تھی، اور اب اگلی حکومت کی تشکیل کے لیے سرگرمیاں دیکھنے کو ملیں گی۔
View more
Wed, 05 Jun 2024 13:46:12
لوک سبھا انتخابات کے جو نتائج جاری ہوئے ہیں۔ اس میں مسلم نمائندگی 27 سے گھٹ کر 24 ہوگئی ہے۔ 2019 کے عام انتخابات میں ملک بھر سے 27 مسلم ارکان پارلیمنٹ لو ک سبھا کے لئے منتخب ہوئے تھے۔ اس مرتبہ یہ تعداد 24 تک گھٹ گئی ہے۔ اس مرتبہ دو مسلم خواتین کا لوک سبھا میں داخلہ ہوگیا ہے۔
View more
Wed, 05 Jun 2024 12:34:50
اٹھارویں لوک سبھا انتخابات کے دوران اتر کنڑا، اڈپی چکمگلورو اور دکشن کنڑا کی تینوں سیٹوں پر جیت درج کرتے ہوئے کرناٹکا کی ساحلی پٹی کی اپنی گرفت برقرار رکھنے میں بی جے پی کامیاب ہوگئی ۔
View more
Wed, 05 Jun 2024 12:05:59
لوک سبھا کے اعلان شدہ انتخابی نتائج نے منگل کو یہ ثابت کر دیا کہ پوسٹ پول سروے ہمیشہ درست نہیں ہوتے کیونکہ این ڈی اے اتحاد کی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے کے بارے میں جو توقعات بنی یا بنائی گئی تھیں وہ پوری طرح خاک میں مل گئیں۔
View more
Tue, 04 Jun 2024 22:55:37
اُترکنڑالوک سبھا حلقہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ساتویں مرتبہ جیت درج کرنے میں کامیاب رہیں حالانکہ اِس بار بی جے پی نے اپنے فائر برانڈ اُمیدوار اننت کمار ہیگڈے کو میدان میں نہیں اُتارا تھا۔
View more
Tue, 04 Jun 2024 20:43:04
تلنگانہ کی 17لوک سبھا نشستوں میں حکمراں جماعت کانگریس اوربی جے پی نے 8، 8 حلقوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ بی ایس آر کا یہاں پتّہ صاف ہوگیا ہے۔
View more
Tue, 04 Jun 2024 20:07:06
لوک سبھا انتخابات کے نتائج آہستہ آہستہ آنے لگے ہیں۔ اس وقت این ڈی اے آگے ہے۔ لیکن، انڈیا اتحاد بھی انتخابات میں پہلے سے بہتر پوزیشن میں ہے۔ این ڈی اے 299 سیٹوں پر آگے ہے۔ اس میں جے ڈی یو کی 14 سیٹیں شامل ہیں۔ ایسے میں جے ڈی یو حکومت بنانے میں اہم رول ادا کرتی ہے۔
View more
Tue, 04 Jun 2024 20:04:22
آندھراپردیش میں تلگودیشم پارٹی اور اُس کی اتحادی جماعتیں جنا سینا اور بی جے پی جملہ 175 اسمبلی نشستوں میں سے 157 نشستوں پر آگے چل رہی ہیں، الیکشن کمیشن کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ٹی ڈی پی 130 پر آگے ہے۔ 20 جنا سینا اور 7 نشستوں پر بی جے پی آگے چل رہی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy