Sun, 03 Dec 2017 20:40:55
بھروچ میں وزیراعظم مودی نے انتخابی ریلی میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9 دسمبر کو آپ اپنی انگلی کی مدد سے گجرات کی قسمت چمکا سکتے ہیں ۔
View more
Sun, 03 Dec 2017 20:33:58
کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے گجرات اسمبلی انتخابات کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی سے اتوار کو اپنے پانچ سوال پوچھتے ہوئے ریاست میں خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم، ان کے تحفظ، صحت اور تعلیم کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔
View more
Sun, 03 Dec 2017 20:30:12
صوبائی دارالحکومت میں ہونے والے تازہ دہشت گرد حملے کی تحقیقات جاری ہیں جب کہ اس میں ہلاک ہونے والے افراد کی تجہیز و تکفین کا عمل ہفتہ کو مکمل کر لیا گیا۔
View more
Sun, 03 Dec 2017 20:15:29
رو ئے زمین پر سب سے زیادہ حالات، آزمائش، امتحانات انبیا ء علیہ السلام پر آتے ہیں اور ہر پیغمبر پر حالات آئے ہیں، کسی نبی کو قوم نے گالیاں دی، کسی رسول کو قوم نے قتل کیا، کسی پیغمبر کو جیل میں ڈالا گیا لیکن حالات کے آنے سے ان کا مقام، مرتبہ، رتبہ کم نہیں ہوا، لوگوں نے ان سے تعلق ختم نہیں کیا۔ ان باتوں کا اظہار جمیعت علماء کرناٹک کے زیر اہتمام عید گاہ بلال میں سیرت نبوی کی روشنی میں قومی یکجہتی کے
View more
Sun, 03 Dec 2017 20:10:52
سعودی عرب کے سربراہی میں قائم اتحاد نے یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کا خیرمقدم کیا ہے۔عبداللہ صالح کو 2012 میں اس وقت اقتدار چھوڑنا پڑا جب ملک بھر میں احتجاج شروع ہو گئے تھے اور انھیں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی حمایت حاصل ہے۔
View more
Sun, 03 Dec 2017 20:08:05
عرب لیگ نے کہا ہے کہ امریکہ کے یروشلم کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے سے تشدد بڑھنے کا خدشہ ہے۔ عرب لیگ کی ویب سائٹ پر شائع خبر کے مطابق انہوں نے کہاہم آج واضح طور پر یہ کہتے ہیں کہ ایسا کرنا منطقی نہیں ہے۔
View more
Sun, 03 Dec 2017 20:04:20
اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کی مبینہ کرپشن میں ملوث ہونے کی وجہ سے ان کے خلاف اسرائیلی عوام سڑکوں پر نکل آئے۔اسرائیل کے شہر تل ابیب میں 20 ہزار افراد نے اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کیا۔
View more
Sun, 03 Dec 2017 20:02:08
سعودی عرب میں مرتد کی سزا کو منسوخ کردئے جانے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ بعض اخبارات کی رپورٹوں میں دعوی کیا جارہا ہے کہ سعودی حکومت نے خفیہ طور پر مرتد سے متعلق قانون میں تبدیلی کرتے ہوئے مرتد کی موت کی سزا ختم کردی ہے۔
View more
Sun, 03 Dec 2017 19:59:18
کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسِس نے میانمار سے ہجرت کر کے بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا مہاجرین کی بابت اپنے موقف کو درست قرار دیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy