Sat, 03 Mar 2018 20:51:42
منی پور کے چورا چندر پور ضلع میں سنیچر کو زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریختر پیمانہ پر 3.7 تھی ۔محکمہ موسمیات سے جاری بیان کے مطابق یہ زلزلہ صبح سات بجکر ایک منٹ پرآیااوراس کامرکز 24.0ڈگری شمالی عرض البلداور93.5ڈگری مشرقی طول البلد پر 50 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
View more
Sat, 03 Mar 2018 20:46:28
کانگریس نے اطلاعات ونشریات کی مرکزی وزیراسمرتی ایرانی کے کام کے طریق کار پر سوال اٹھاتے ہوئے آج الزام لگایا کہ ان کی من مانی اور’’سنکی پن‘‘کا خمیازہ دوردرشن اور ریڈیو کے ملازمین کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔
View more
Sat, 03 Mar 2018 20:41:53
دہلی پولیس نے جمعہ کو ہولی کے دن ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر سخت اقدامات کئے اور شراب پی کر گاڑی چلانے والے 1900 سے زیادہ لوگوں پر کارروائی کی۔
View more
Sat, 03 Mar 2018 20:37:28
میگھالیہ سے مل رہے انتخابی رجحانات میں کانگریس کے سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھر کر سامنے آنے کے امکانات کو دیکھتے ہوئے پارٹی نے دو سینئر لیڈروں احمد پٹیل اور کمل ناتھ کو ریاست روانہ کر دیا ہے تاکہ حکومت بنانے کے امکانات کو تلاش کیا جا سکے۔
View more
Sat, 03 Mar 2018 20:34:18
گذشتہ۲۴؍ سالوں سے جیل کی صعوبتیں جھیلنے والے دس مسلم قیدیوں کی پیرول پر رہائی کے لیئے صدر جمعیۃ علماء ہند مولاناسیدارشد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی نے اقدامات شروع کردیئے ہیں نیز اس تعلق سے جیل انتظامیہ سے رجوع ہونے سے لیکر سپریم کورٹ تک عرض داشت داخل کی جاچکی ہیں جس پر جلد سماعت متوقع ہے۔
View more
Sat, 03 Mar 2018 20:30:38
ناگالینڈ میں بھی اس بار بی جے پی اپنے اتحادی پارٹی ا ین ڈی پی پی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کے لیے تیار نظرآرہی ہے ۔بی جے پی کی اتحادی پارٹی ا ین ڈی پی پی کے صدر اور سی ایم امیدوا ر نیفیو ریو نے کہا کہ این ڈی ایف اور جے ڈی یو کے اتحاد کے ساتھ قریب کی لڑائی دکھائی دے رہی ہے۔
View more
Sat, 03 Mar 2018 20:25:49
راجستھان کے الور اور بھرت پور ضلع میں چوبیس گھنٹوں کے دوران دو مختلف واقعات میں الگ الگ رنجش کے تحت دو نوجوانوں کا مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا۔ بھرت پور ضلع کے کمہیر تھانہ انچارج سیتارام مینا کے مطابق پرانی رنجش کو لے کر ہوئے تنازعہ میں نامعلوم افراد نے جے ونت 26کی لاٹھیوں اور دھاردار ہتھیاروں سے وار کر قتل کر دیا۔
View more
Sat, 03 Mar 2018 20:19:57
ہولی کے موقعہ پر ضلع کے دو دیہات میں پتھراؤ اور فائرنگ سے قریب ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔ موصولہ ا طلاع کے مطابق پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ فتح گنج مشرقی تھانہ کے رم پورہ کمن پور گاؤں میں ہولی کے جلوس پر مبینہ طور پر دوسرے کمیونٹی کے لوگوں نے چھتوں سے اینٹ اورپتھروں سے حملہ کیا۔
View more
Sat, 03 Mar 2018 20:13:50
انتخابات کے دن قریب آنے کی وجہ سے اپنا مطالبہ منوانے کا بہتر موقع دیکھتے ہوئے کانگریس پارٹی سے وابستہ مسلم لیڈروں نے پارٹی کی قیادت کو متحدہ پیغام دیا ہے اور حکمراں پارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر دیناہے تومنگلورو مہانگر پالیکے کے میئر کا عہدہ مسلم کارپوریٹر کو دیا جائے ،ورنہ نائب میئر کا عہدہ دے کر دل بہلانے کی ضرورت نہیں ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy