Sat, 21 Apr 2018 12:52:25
وہائٹ ہاؤس نے جمعرات کے روز ایک اعلان میں بتایا ہے کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن نے واشنگٹن میں روسی سفیر اناطولی انتونوف سے ملاقات کی ہے۔ اعلی سطح کے دونوں عہدے داران کے درمیان یہ اپنی نوعیت کی پہلی ملاقات ہے۔
View more
Sat, 21 Apr 2018 12:45:40
بی جے پی نے آج ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے لئے 59 امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کردی۔بی جے پی نے اب تک 213 امیدواروں کا اعلان کیا ہے جبکہ 13 سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان کیا جانا باقی ہے ۔
View more
Sat, 21 Apr 2018 12:43:17
سابق وزیراعظم اور جنتادل (ایس) صدر ایچ ڈی کمار سوامی نے ریاست کی سدرامیا حکومت کو سب سے بدعنوان حکومت قرار دیا اور کہاکہ سدرامیا جو جنتادل (ایس) کو ختم کردینے کا خواب دیکھ رہے ہیں ریاستی عوام انہیں سبق سکھائیں گے۔
View more
Sat, 21 Apr 2018 12:40:55
سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی جنتادل (ایس) صدر ایچ ڈی کمار سوامی نے آج رام نگرم اسمبلی حلقے سے پرچۂ نامزدگی کرنے سے قبل یہاں کے چامنڈی مندر اور درگاہ میں حاضری دی اور نامزدگی داخل کرنے کے لئے روانہ ہوئے۔
View more
Sat, 21 Apr 2018 12:36:46
حق تعلیم قانون کے تحت اسکولی بچوں کے داخلوں کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے اس قانون کے تحت اپنے قریبی اسکولوں میں اپنے بچوں کے داخلوں کے لئے آر ٹی ای درخواستیں دائر کی ہیں،
View more
Sat, 21 Apr 2018 12:33:18
بنگلورو ترقیات وزیر کے جے جارج نے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی( بی جے پی) کے قومی صدر امیت شاہ باربار کرناٹک کاجودورہ کرنے لگے ہیں وہ ریاست سے محبت اورلگاؤنہیں بلکہ جھوٹی سیاست کرنے کے مقصد سے آرہے ہیں۔
View more
Sat, 21 Apr 2018 12:29:26
وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہاکہ پچھلے پانچ سال کے دوران ریاست میں کانگریس نے بدعنوانی سے پاک انتظامیہ فراہم کیاہے، اگلے پانچ سال کے دوران بھی ریاست میں کانگریس حکومت انتہائی شفاف انتظامیہ فراہم کرنے کے لئے پوری طرح کمر بستہ ہے، کانگریس پارٹی کو انتخابات میں واضح اکثریت کاپورا پورا یقین ہے۔
View more
Sat, 21 Apr 2018 12:23:25
معروف فلم اداکار پرکاش راج نے کہاکہ بی جے پی کرناٹک کو کانگریس سے آزاد کرانے کا نعرہ اس لئے دے رہی ہے کہ اقلیتوں کو دہشت زدہ کرکے اپنا الو سیدھا کرسکے۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں کانگریس کا خاتمہ کرنے کا نعرہ بھی اسی ذہنیت کے ساتھ دیاگیا ہے کہ ملک بھر کی اقلیتوں میں احساس عدم تحفظ کو عام کیا جائے اور اسی بنیاد پر مذہبی صف بندی سے سیاسی فائدہ اٹھایا جائے۔
View more
Sat, 21 Apr 2018 12:17:25
ریاستی اسمبلی انتخابات میں قسمت آزمانے کے لئے آج وزیر اعلیٰ سدرامیا اور سابق وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے اپنے اپنے حلقوں سے نامزدگی داخل کرکے انتخابی میدان میں قدم رکھا۔ جبکہ ریاستی وزراء رام لنگا ریڈی، آر وی دیش پانڈے، کے پی سی سی کارگذار صدر دنیش گنڈو راؤ ، سابق وزیر وی سومنا اور دیگر قائدین نے بھی اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy