Fri, 20 Apr 2018 20:05:13
منڈگوڈ تعلقہ کے چیگلّی گرام میں ویوسائی سیوا سہکاری بینک کے چوکیدار کو رسیوں سے باندھنے کے بعد پچھلی کھڑکی توڑ کر بینک میں داخل ہونے اور لوٹ مچانے کی ناکام کوشش کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
View more
Fri, 20 Apr 2018 19:45:01
بھارتیہ جنتا پارٹی کے اندراسمبلی ٹکٹ کے مسئلے پر جو اندرونی بغاوت ہے وہ ضلع شمالی کینرا میں اب سڑک پر اترتی دکھائی دے رہی ہے۔ ضلع میں اپنی پسند کے امیدواروں کو ٹکٹ دلانے اور اپنی قیادت کا پرچم لہرانے کا منصوبہ بنائے ہوئے مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے کے لئے کمٹہ اسمبلی سیٹ کا مسئلہ پاؤں کی زنجیر بنتا دکھائی دے رہا تھا، مگر اندروانی بغاوت کے دوران بی جے پی نے یہاں دینکر شٹی کو اپنا اُمیدوار بناکر ان
View more
Fri, 20 Apr 2018 02:09:37
12 مئی کو ہونے والے کرناٹک کے ریاستی اسمبلی انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن نے پولنگ کے اوقات میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف الیکٹورل افسر سنجیو کمار نے بتایا کہ پہلے پولنگ صبح سات بجے سے شام پانچ بجے تک تھی، مگر اب اسے بڑھا کر صبح سات بجے سے شام چھ بجے تک رکھا گیا ہے،انہوں نے توقع ظاہر کی ایک گھنٹہ زائد وقت دینے سے پولنگ کا اوسط بڑھ سکتا ہے۔
View more
Thu, 19 Apr 2018 18:56:18
سورتکل میں بنائی گئی ایک عارضی مارکیٹ کی عمار ت میں آگ لگنے کی وجہ سے دو دکانیں پوری طرح جل کر خاک ہوگئیں، جبکہ دیگر دو دکانوں کو بڑا نقصان پہنچا ہے۔
View more
Thu, 19 Apr 2018 13:21:07
انڈین مجاہدین (گجرات ) مقدمہ میں ماخوذ گذشتہ ۹؍ سالوں سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے مقیددو مسلم نوجوانوں کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے گذشتہ دنوں سپریم کورٹ آف انڈیا کی دو رکنی بینچ نے استغاثہ سے سوال کیا کہ آیاواقعی انہیں ہزاروں گواہوں کی ضرورت ہوتی ہے ؟
View more
Thu, 19 Apr 2018 13:02:17
یمن کی شمالی گورنری صعدہ میں عرب اتحادی فوج کے ایک فضائی حملے میں ایران نواز حوثی باغیوں کا ایک اہم فیلڈ کمانڈر ہلاک اور متعدد جنگجو زخمی ہو گئے۔
View more
Thu, 19 Apr 2018 12:59:48
امریکا میں فحش فلموں کی خاتون اداکارہ اسٹورمی ڈینئلز نے ایک شخص کا تصویری خاکہ جاری کیا ہے اور دعوی کیا ہے کہ یہ وہ شخص ہے جس نے لاس ویگاس میں اسٹورمی کو دھمکی دی تھی کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنے تعلقات کے حوالے سے خاموشی اختیار کرے۔
View more
Thu, 19 Apr 2018 12:54:03
یمن میں حوثی شدت پسندوں نے دارالحکومت صنعاء میں موجود ری پبلیکن گارڈز کے اغواء کی مہم شروع کر رکھی ہے۔ اس مہم کا مقصد سابق مقتول صدر علی عبداللہ صالح کے وفاداروں کو چن چن کر ختم کرنا اور انہیں جیلوں میں ڈالنا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy