Sun, 22 Apr 2018 00:49:35
اقتصادی جرائم کرکے ملک چھوڑ کر بھاگنے والے مجرموں کی جائیداد اب ضبط کی جا سکے گی۔ذرائع کی مانیں تو پی ایم مودی کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ میں اس سلسلے میں آرڈیننس کی منظوری مل گئی ہے۔
View more
Sun, 22 Apr 2018 00:46:42
کٹھوا گینگ ریپ قتل معاملے کی وجہ سے پورے ملک میں چل رہے احتجاجی مظاہروں کے درمیان کٹھوا کے ایس ایس پی سلیمان چودھری کا ٹرانسفر کر دیا گیا ہے۔
View more
Sun, 22 Apr 2018 00:40:12
پنجاب میں کابینہ توسیع کو لے کر ٹانڈا اسمبلی کے ممبر اسمبلی سنگت سنگھ نے کانگریس پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفی دے دیا ہے۔
View more
Sun, 22 Apr 2018 00:36:03
گجرات پولیس نے 11سال کی بچی سے آبروریزی اور قتل کے معاملے کو حل کرنے کا دعوی کیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج سے ایک سیاہ کار کا اشارہ ملنے پر پولیس نے راجستھان کے سوائی مادھوپر ضلع کے گنگاپور سے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
View more
Sun, 22 Apr 2018 00:32:25
بی جے پی صدر امت شاہ نے رائے بریلی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے صرف کنبہ پروری کی ہے لیکن بی جے پی کنبہ پروری کا خاتمہ کر کے ترقیاتی کاموں کو فروغ دے گی۔
View more
Sun, 22 Apr 2018 00:28:24
سورت عصمت دری معاملہ میں قاتل ہرسیہائے نے پولس کے سامنے 11سال کی بچی سے عصمت دری اور قتل کی بات کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم نے قبول کیا کہ اس نے بچی کو دو دن تک کھانا نہیں دیا اور اس کے ساتھ تب تک ظلم کرتا رہا جب تک نابالغ نے دم نہیں توڑ دیا ۔ملزم نے بچی کی ماں کو قتل کئے جانے کابھی اعتراف کیا۔
View more
Sun, 22 Apr 2018 00:22:00
جنتا دل (سیکولر)کے لیڈر ایچ ڈی کمار سوامی آئندہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں سب سے مالدار وزیراعلیٰ عہدے کے امیدوار ہیں۔
View more