Tue, 08 May 2018 12:38:21
کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارمیا نے بی جے پی کے وزیراعلیٰ کے امیدوار ایڈی یورپا کے بیان پر شدید اعتراض کیا ہے ،جنہوں نے اپنی پارٹی کے کارکنوں سے یہ خواہش کرتے ہوئے تنازعہ پیدا کرنے کی کوشش کی تھی کہ اگرکوئی ووٹ نہیں ڈالتا ہے تو اسے گھرجاکر ہاتھ پاؤں باندھ کرپولنگ بوتھ لایا جائے ۔
View more
Tue, 08 May 2018 12:34:22
ملک کے معروف ومشہور وکیل رام جیٹھ ملانی نے کالے دھن کے خلاف کارروائی نہیں کرنے پر مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیاہے۔ بنگلورومیں ایک پروگرام کے دوران انہوں نے کہاکہ نریندرمودی نے کالا دھن واپس لانے کابھروسہ دلایاتھا اس لئے 2014ء کے انتخابات میں میں نے وزیراعظم کی حمایت کی تھی،
View more
Tue, 08 May 2018 12:16:45
12مئی کو ہونے والے کرناٹک اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹروں کو راغب کرنے کی غرض سے الیکشن کمیشن کی طرف سے کئی اقدامات کئے گئے ہیں ۔ بنگلورو ضلع کے الیکٹرول افسر مہیشور راؤ نے یہ بات بتائی ۔
View more
Tue, 08 May 2018 12:06:07
اتر پردیش میں بی جے پی کے خلاف قائم اپوزیشن اتحاد مزید مضبوط ہو رہا ہے۔کیرانہ لوک سبھا سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے پیش نظر قومی لوک دل (آر ایل ڈی) کے نائب صدر جینت چودھری اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) صدر اکھلیش یادو کی ملاقات نے ایک نئی کہانی شروع کر دی ہے۔
View more
Tue, 08 May 2018 12:02:30
کرناٹک اسمبلی انتخابات کے پیش نظر راہل گاندھی نے میڈیا سے بات چیت میں مودی کی شدید تنقید کی ۔ راہل گاندھی نے کہا کہ آر ایس ایس کو دلتوں کی آواز سنائی ہی نہیں دے رہی ہے؛بلکہ کور سماعت کا شکار ہوگئی ہے ۔
View more
Tue, 08 May 2018 11:48:22
کرناٹک میں اسمبلی انتخابات ہونے میں اب صرف 5 دن باقی ہیں، وہاں سیاسی سرگرمی بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ کرناٹک کے سیاسی میدان جنگ کو جیتنے کے لئے بھارتی جتنا پارٹی سے لے کر کانگریس تک نے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا ہے۔
View more
Tue, 08 May 2018 11:43:40
راجیہ سبھا کے چیئرمین کی طرف سے چیف جسٹس دیپک مشرا کے خلاف مواخذہ کی نوٹس مسترد کئے جانے کو چیلنج کرنے والی اپوزیشن ممبران پارلیمنٹ کی درخواست پر سپریم کورٹ کے بنچ نے وکلاء سے کہا کہ وہ کل آئیں تاکہ اس مسئلہ کو از سر نو دیکھا جائے ۔
View more
Tue, 08 May 2018 11:39:50
بہار کے سابق وزیراعلیٰ لالوپرسادیادو کی بیٹی میسابھارتی اوران کے شوہرشلیس کمار 8000کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ ایکٹ کے معاملے میں پٹیالہ ہاؤس عدالت میں آج حاضر ہوئیں۔
View more
Tue, 08 May 2018 11:36:20
آل انڈیاحج سیواسمیتی نے وزیراعظم نریندر مودی سے ہندوستانی عازمین حج کو جی ایس ٹی سے مستثنیٰ رکھنے کے مطالبے کااعادہ کیاہے۔ سمیتی کے قومی صدر اور مرکزی حج کمیٹی کے سابق ممبر حافظ نوشاد احمد اعظمی نے شبلی اکاڈمی میں عازمین حج کی اجلاس کوخطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ عازمین کو جب تک یہ راحت نہیں مل جاتی تب تک یہ تحریک جاری رہے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy