Sat, 19 May 2018 11:17:17
ریاستی اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کیلئے رسہ کشی زوروں پر ہے۔ اس دوران اسمبلی کیلئے آینگلوانڈین رکن کی نامزدگی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس سلسلہ میں بتایاگیا کہ وزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے بی جے پی پارٹی کی تعداد کو بڑھاکر دکھانے کے لئے گونر واجوبھائی والا کو آینگلوانڈین کے نامزد رکن کا نام پیش کیا ہے۔
View more
Sat, 19 May 2018 11:11:57
ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ کی حیثیت سے کام انجام دے رہے کے انا ملائی کا رام نگرم ضلع کے ایس پی کی حیثیت سے تبادلہ کردیا گیاہے۔
View more
Sat, 19 May 2018 11:03:20
محکمہ سماجی بہبود میں کلرک۔۔۔ فلور مل میں رائٹر۔۔۔ ٹاؤن منسپل کونسل کے رکن ۔۔۔ رکن اسمبلی ۔۔۔ اپوزیشن لیڈر ۔۔۔ نائب وزیر اعلیٰ۔۔۔ اور وزیر اعلیٰ۔۔۔ جی ہاں ان تمام عہدوں سے گزرتے ہوئے ریاست کے 23ویں وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف لینے والے بی ایس ایڈی یورپا کی سیاسی داستان کی یہ چند اہم جھلکیاں ہیں۔
View more
Sat, 19 May 2018 09:37:33
کیوبا میں سرکاری فضائی کمپنی کا مسافر طیارہ ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 110 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق کیوبا کی قومی فضائی کمپنی کیوبن ایوی ایشن کا مسافر طیارہ دارالحکومت ہوانا کے جوز مارٹی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہوا۔
View more
Sat, 19 May 2018 09:21:38
امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک ہائی اسکول میں اُسی اسکول کے ایک طالب العلم نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک اسکول ٹیچر سمیت 10 طلبہ ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے پولیس نے بعد میں حملہ آور طالب العلم کو گرفتار کرلیا۔ جس کی شناخت ڈیمیٹروس پگورٹزیز کی حیثیت سے کی گئی ہے جس کی عمر 17 سال بتائی گئی ہے۔
View more
Sat, 19 May 2018 08:04:38
کرنا ٹکا اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعدسے شروع ہوا ریاست میں اقتدار کا گھماسان سنیچر کو اپنے انجام تک پہنچنے کی توقع ہے۔ شام چار بجے یڈی یورپا سرکار اپنی اکثریت ثابت کرنے کا امتحان دیں گے جس کے بعد اتنے دنوں سے چل رہی سیاسی سرگرمیاں کم ہونے کی توقع ہے۔ اُدھر اکثریتی ٹیسٹ سے پہلے ساحلی شہر مینگلور میں احتیاطاً امتناعی احکامات دفعہ 144 نافذ کیا گیاہے۔
View more
Sat, 19 May 2018 07:33:29
یہاں کے ایس آرٹی سی بس اسٹائند کے سامنے ہوئی بائک اور بس کی ٹکر میں بائک پر سوار دو نوجوان زخمی ہوگئے، جس میں ایک کو شدید چوٹ لگی ہے اور اُسے کنداپور لے جایا گیا ہے۔
View more
Sat, 19 May 2018 01:07:06
سابق وزیراعظم اور جنتادل (ایس) کے سربراہ دیوے گوڈا کی یوم پیدائش کے موقع پر بھٹکل جے ڈی ایس صدر عنایت اللہ شاہ بندری نے بنگلور میں اُن سے ملاقات کرتے ہوئے اُنہیں 85 ویں یوم پیدائش پر مبارکباد پیش کی۔ پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے عنایت اللہ شاہ بندری نے دیوے گوڈا سے اُن کی صحت یابی اور درازی عمر کے لئے دُعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
View more
Sat, 19 May 2018 00:47:03
تعلقہ میں گذشتہ تین راتوں میں مسلسل بجلیوں کی خطرناک چمک اور بادلوں کی گرجدار آوازوں کے ساتھ بارش ہورہی ہے، مگر جمعہ کی اولین ساعتوں میں ہوئی تیز ہواوں کے ساتھ بارش کے نتیجے میں ایک مکان پر درخت گرنے سے تین لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy