Sun, 24 Jun 2018 20:40:11
وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے سابق لیڈر پروین توگڑیا نے اپنی نئی تنظیم کے نام کا اعلان کردیا ہے۔ توگڑیا نے اپنی نئی تنظیم کا نام انٹرنیشنل ہندو پریشد رکھا ہے۔ نام کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئی ٹیم بنی ہے، وہ اپنا کام کرے گی۔
View more
Sun, 24 Jun 2018 20:36:11
تلنگانہ کے ضلع یادادری بھونگیر میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 16افراد ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ اتوار کی صبح کی اولین ساعتوں میں اُس وقت پیش آیا جب ٹریکٹر موسی ندی میں گر پڑا۔
View more
Sun, 24 Jun 2018 20:30:20
کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی صدر امت شاہ کے نوٹ بندی گھوٹالے کو چھپانے کے لئے وزیر خزانہ پیوش گوئل نے ’راشٹریہ کرشی و گرامن وکاس بینک‘(نابارڈ) کو بیان جاری کرنے کے پابند کیا تھا، کانگریس نے اس معاملے کی تفصیلی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے کہا، ’’پیوش گوئل نے نابارڈ پر بیان جاری کرنے کے لئے دباؤ ڈالا، نابارڈ کی ویب سائٹ پر جاری بیان بی جے پی کا بیان ظاہر ہوتا ہ
View more
Sun, 24 Jun 2018 20:27:11
مہاراشٹر کے بلڈھنا ضلع میں سینٹرل بینک آف انڈیا کی ایک شاخ مینیجر نے کسان کو قرض کی درخواست کو منظوری دینے کے لئے اس کی بیوی سے جنسی تعلقات بنانے کی فرمائش کی۔ حکام نے بتایا کہ واقعہ دتالا گاؤں میں واقع سینٹرل بینک آف انڈیا کی شاخ کا ہے۔ جہاں کسان کی بیوی موجودہ مانسون موسم کے لئے قرض کے سلسلے میں گئی تھی۔
View more
Sun, 24 Jun 2018 20:21:59
آندھراپردیش کے ضلع کرنول میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 9افراد کی موت اور دیگر 4افراد زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ اتوار کی صبح کی اولین ساعتوں میں کرنول۔نندیال ہائی وے کے قریب سومایاجوپلی علاقہ کے قریب اُس وقت پیش آیا ، جب آرٹی سی بس نے آٹو کو ٹکر دے دی۔
View more
Sun, 24 Jun 2018 20:17:46
ملک کی راجدھانی دہلی میں انتہائی محفوظ سمجھا جانے والا علاقہ کینٹ میں ایک فوجی افسر کی اہلیہ شیلجا دیویدی کے قتل کے معاملہ میں پولیس نے ہندوستانی فوج کے ایک میجر کو میرٹھ سے گرفتار کیا ہے۔
View more
Sun, 24 Jun 2018 20:14:36
آندھرا پردیش کے گوداوری ضلع میں ایک شمشان گھاٹ کی تعمیر میں ہورہی تاخیر سے پریشان ٹی ڈی پی لیڈر نے جمعہ کو ایک انوکھا کام کیا ۔
View more
Sun, 24 Jun 2018 20:10:48
جموں و کشمیر حکومت میں وزیر رہ چکے لال سنگھ نے کشمیر کے صحافیوں کو متنبہ کرتے ہوئے انھیں حد میں رہنے کی تلقین کی ہے۔ بی جے پی ممبر اسمبلی لال سنگھ نے کہا کہ کشمیر کے صحافیوں نے غلط ماحول پیدا کر دیا تھا۔
View more
Sun, 24 Jun 2018 20:05:58
ایک فوجی میجر کی اہلیہ کی خون سے لت پت لاش ہفتہ کو دہلی کنٹونمنٹ کے میٹرو اسٹیشن کے پاس برآمد کی گئی۔ پولیس کے مطابق خاتون صبح 10بجے فیزیو تھیراپی کیلئے آرمی اسپتال گئی تھی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy