Sun, 24 Jun 2018 12:09:19
کرناٹک کے نئے وزیرحج ضمیراحمد خان نے الزام عائد کیا ہے کہ سفرحج کےنام پر عازمین حج کو لوٹا جارہاہے۔ بنگلورو میں ضمیراحمد خان نے کہاکہ مرکزی حج کمیٹی عازمین حج سے کیوں زائد رقم وصول کررہی ہے؟ ضمیر احمد خان نے اس پورے معاملے میں اشاروں ہی اشاروں میں ہیراپھیری کا بھی الزام عائد کیا ۔
View more
Sun, 24 Jun 2018 11:42:51
مرکزی حکومت کی طرف سے قائم کردہ جنرک میڈیکل اسٹورس میں دوائیوں کی مانگ میں جو دن بہ دن اضافہ ہورہاہے اس کے متعلق مرکزی حکومت کو حال ہی میں اطلاع ملی ہے ۔ مزید ایک ماہ میں یہ مسئلہ حل کرلیا جائے گا۔
View more
Sun, 24 Jun 2018 11:33:44
ریاستی وزیر برائے اقلیتی امور،اوقاف وحج وغذا شہری رسد بی زیڈ ضمیر احمد خان نے کہا کہ حج گھر کو حضرت ٹیپو سلطان شہیدؒ کے نام سے منسوب کرنے کو لے کر فرقہ پرست جماعت گندی سیاست نہ کرے۔
View more
Sun, 24 Jun 2018 11:26:04
کوڑا کرکٹ کے ذخیرہ سے قریب ملے یتیم بچے کی جان بچانے کے لئے اپنا دودھ پلاکر انسانیت کی مثال قائم کرنے والی الیکٹرانک سٹی پولیس تھانے کی خاتون کانسٹیبل ارچناکو مےئر سمپت راج نے آج اپنے دفتر میں اس اقدام کو سراہتے ہوئے تہنیت پیش کی۔ مےئر سمپت راج نے اپنے دفترمیں ارچنا کو ایک تمغہ،ساڑی اور10ہزار روپئے نقد پیش کرتے ہوئے ان کی عزت افزائی اور حوصلہ افزائی کی۔
View more
Sun, 24 Jun 2018 11:13:26
کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی( کے پی سی سی) کے صدر کا عہدہ حاصل کرنے کے لئے ریاستی لیڈروں کے درمیان رسہ کشی جاری ہے۔ ایک دن ایک لیڈر کے نام کا اعلان ہوتا ہے تو دوسرے دن کسی دوسرے لیڈر کا نام لیا جاتا ہے۔
View more
Sun, 24 Jun 2018 11:08:55
شہری مسائل جو ہمارے شہر گلستاں بنگلور کو سالوں سے پریشان کئے ہوئے ہیں وہ اب بہت جلد ماضی کا باب بننے والے ہیں ، اس لئے کہ ریاستی حکومت نے کہا ہے کہ وہ اس تیز رفتاری کے ساتھ بڑھتے ہوئے شہر کو پلاسٹک سے پاک کر دے گی اور شہر کے تالابوں کو آلودگی سے محفوظ رکھنے کے لئے جنگی پیمانہ پر اقدامات کئے جائیں گے۔
View more
Sun, 24 Jun 2018 11:04:46
ریاستی وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے آج کہاکہ مرکزی حکومت کی طرف سے کاویری ریور واٹررگیولیشن کمیٹی اینڈ اتھارٹی کی تشکیل کے لئے جو رہنما ہدایات مقرر کی گئی ہیں۔ ریاستی حکومت کو منظور نہیں ہیں۔ ان میں ترمیم کئے جانے کی ضرورت ہے۔
View more
Sun, 24 Jun 2018 11:02:25
ضلع اُترکنڑا کے کمٹہ میں ایک تیز رفتار کار ۔ پولس کرین سےٹکراگئی جس کے نتیجے میں کار پر سوار ایک خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی، جبکہ کار پرسوارتین لوگوں کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔ حادثہ آج اتوار صبح کمٹہ تعلقہ کے دیوگی پنچایت حدود کے تندراکولی نیشنل ہائی وے 66 پر پیش آیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy