Sat, 23 Jun 2018 22:56:38
سری نگر میں آج موبائل انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی۔ اگرچہ اننت ناگ اور پلوامہ اضلاع میں اس پر لگی پابندی ابھی جاری رہے گی اس سے پہلے کل قانون اور نظام برقرار رکھنے کے لئے احتیاط کے طور پر ان کی خدمات کو معطل کر دی گئی تھی۔
View more
Sat, 23 Jun 2018 22:50:48
اترپردیش میں اناؤ کے اسیون میں ریت سے لدا ایک ٹرک ایک انووا کار پر پلٹ گیا جس سے اس میں سوار ایک ہی خاندان کے چار ارکان سمیت پانچ افراد کی موت ہو گئی۔
View more
Sat, 23 Jun 2018 22:44:41
موصولہ اطلاع کے مطابق گجرات میں ضلع امریلی کے پیپاواؤ میرین علاقہ میں ایک ٹرک کے پل سے پلٹ جانے سے ٹرک سوار سمیت سات افراد کی موت ہو گئی اور 20 دیگر زخمی ہو گئے۔
View more
Sat, 23 Jun 2018 22:27:18
وادی کشمیر میں چلنے والی ریل خدمات ہفتہ کو ایک دن کے لئے معطل کردی گئیں۔ یہ خدمات جمعہ کو ایک روز کی معطلی کے بعد بحال کی گئی تھیں۔
View more
Sat, 23 Jun 2018 19:17:06
جمعیۃ علماء بڑھانہ کے زیر اہتمام ’’عید ملن‘‘ کی ایک اہم تقریب فیض گارڈن میں منعقد ہوئی جس میں دیہی علاقوں سے بلا لحاظ مذہب بڑی تعداد میں پردھان صاحبان ،کئی سابق ممبران اسمبلی وایم پیز نیز شہر کے ایس ڈی ایم اور کوتوال سمیت بڑی تعداد میں برادران وطن نے بھی شرکت کی ۔
View more
Sat, 23 Jun 2018 19:01:10
ککنجے کراس پر ایک پٹرول ٹینکر بے قابو ہونے اور سڑک کنارے واقع گھر کے آنگن میں گھس پڑنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔اطلاع کے مطابق پٹرول سے بھرا ہوا ٹینکر منگلورو سے شیموگہ کی طرف جارہاتھاکہ ہالاڈی کے پاس اچانک ڈرائیور اس پر قابو کھو بیٹھا اور سڑک کنارے پرموجودسبریا اچار نامی شخص کے کمپاؤنڈ کو توڑتا ہوا آنگن میں آکر رک گیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy