Mon, 25 Jun 2018 13:07:42
ایران میں مہنگائی اور معاشی استحصال کے خلاف آواز بلند کرنے والے طلباء کو نام نہاد انقلاب عدالتوں کی جانب سے کڑی سزائیں دی جا رہی ہیں اور انہیں قید وبند میں ڈال کرحکومتی ناکامیوں پرعوام کا منہ بند کرنے کی مذموم کوششیں جاری ہیں۔
View more
Mon, 25 Jun 2018 13:03:48
روس نے ہفتے کی شب رات گئے جنوبی شام میں اپوزیشن گروپوں کے زیر کنٹرول علاقوں پر فضائی حملے کیے۔ شام میں انسانی حقوق کے سب سے بڑے نگراں گروپ المرصد السوری کے مطابق تقریبا ایک برس قبل اس علاقے میں فائر بندی پر آمادگی کے بعد روس کی جانب سے یہ خلاف ورزی کا پہلا واقعہ ہے۔
View more
Mon, 25 Jun 2018 12:59:38
گورنر راج نافذ ہونے کے بعد بھی جموں و کشمیر میں جنگجوئیت میں کمی نہیں آئی ہے۔ اتوار کو کولگام میں گشت پر نکلی فوج کی ایک ٹکڑی پر گھات لگا کر بیٹھے دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔ حملے کے بعد دہشت گرد وہاں سے فرار ہوگئے۔
View more
Mon, 25 Jun 2018 12:56:50
جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے اتوار کو اپنے اوپر لگے جموں اور لداخ کے علاقے کے ساتھ امتیازی سلوک کے الزامات کو مسترد کر تے ہوئے حیرت کا اظہار کیا کہ اگر یہ سچ ہے تو اب تک کسی بھی بی جے پی کے وزیر نے اس کے بارے میں کیوں نہیں کہا۔
View more
Mon, 25 Jun 2018 12:50:52
جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے کیموہ میں اتوار کے روز جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ہونے والے ایک مسلح تصادم میں لشکر طبیہ کے ڈویژنل کمانڈر سمیت دو جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا ۔
View more
Mon, 25 Jun 2018 12:43:42
مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 35ویں اوور میں 205 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، اُن کی جانب سے ٹریوس ہیڈ نے 56،شارٹ نے 47 اور کیرے نے 44رنز اسکور کیے، معین علی نے چار اور کارن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
View more
Mon, 25 Jun 2018 12:23:08
روزگار ضمانت اسکیم کے تحت نریگامزدوروں کو مرکزی حکومت سے 1050 کروڑ روپئے ادا ہونے باقی ہیں ۔ جلد از جلد رقم جاری کرنے کیلئے مرکز سے مطالبہ کیا گیا ہے ۔ ریاستی وزیر دیہی ترقیات و پنچایت راج کرشنا بائرے گوڈا نے یہ بات بتائی ۔
View more
Mon, 25 Jun 2018 12:06:37
ریاستی وزیر صحت شیوانند ایس پاٹل نے جمعہ کے دن اچانک شہر کے ڈرگس کنٹرول کے دفتر کا دورہ کرکے وہاں موجود ایچ پی ایس سی لیابریٹری، اینٹی بائیوٹک، اسٹیریلٹی ٹسٹنگ سنٹر کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر انہوں نے بیرونی ریاستوں سے درآمد ہونے والی دوائیوں پر کڑی نظررکھنے اور میعاد ختم ہوجانے والی دواؤں کو مارکیٹ پہنچے سے روکنے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی ۔
View more
Mon, 25 Jun 2018 11:50:19
حج بھون کو ٹیپو سلطان سے منسوب کرنے کے سلسلہ میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ، یہ بات ریاستی نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشورنے کہی ۔ شہر میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیپوسلطان کے سلسلہ میں بی جے پی کے قائدین پہلے بھی تنازعہ کھڑا کرچکے ہیں ،
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy