Mon, 25 Jun 2018 23:52:07
گذشتہ کئی دنوں سے جاری زوردار بارش کے نتیجے میں مینگلور تعلقہ کو بنٹوال سے جوڑنے والا ایک بریج آج پیر کو بالاخر ٹوٹ گیا جس کے ساتھ ہی دونوں علاقوں کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ یہ پل مُلار پٹنہ میں فالگونی ندی پر سے گذرتا تھا۔
View more
Mon, 25 Jun 2018 20:02:08
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ریزرویشن کو لے کر حزب اختلاف پر حملہ بولا ہے۔ قنوج میں ایک پروگرام کے دوران وزیراعلی یوگی نے کہا کہ جو لوگ دلتوں کی برابری کی بات کرتے ہیں وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ان کے ریزرویشن کی وکالت کیوں نہیں کرتے؟
View more
Mon, 25 Jun 2018 19:58:23
یوپی کے بلیا میں ایک شادی کے دوران کھانا کھلانے پر ہوئے تنازعہ میں ایک نوجوان کی موت اور دیگر 5 زخمی ہو گئے ہیں۔ تمام زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کر کاروائی شروع کر دی ہے۔
View more
Mon, 25 Jun 2018 19:50:09
گجرات کے نرودا پاٹیا کیس میں گجرات ہائی کورٹ نے تین قصورواروں کو 10-10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ہائی کورٹ نے سرابھائی بھارواڑ، پدمیندرسنگھ جسونت سنگھ راجپوت اور راجکمار عرف گوپی رام چومل کو سزا سنائی ہے۔
View more
Mon, 25 Jun 2018 19:46:42
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ نے ایمرجنسی کے لئے کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی نے محض اقتدار میں رہنے کے اپنے سیاسی مفاد کے لئے ملک میں جمہوریت کا قتل کر دیا اور 21 مہینوں تک قوم کو تکلیف و دکھ کے دور سے گزرنا پڑا تھا۔
View more
Mon, 25 Jun 2018 19:27:23
فروغ انسانی وسائل کی وزارت مدرسہ تعلیم میں تبدیلی کے منصوبہ پر غور و خوض کررہی ہے۔ اس کے پیچھے وزارت کا مقصد مدارس میں پڑھنے والے طلبہ کو اچھی معیار ی تعلیم فراہم کرنا ہے۔ اس منصوبہ کے تحت تعلیمی اداروں کا مدرسہ بورڈ یا پھر اسٹیٹ بورڈ سے الحاق ضروری ہوگا۔
View more
Mon, 25 Jun 2018 19:23:43
جنوبی دہلی علاقے میں سات کالونیوں کو ڈیولپ کرنے کے لئے مرکزی حکومت کے ہزاروں درخت کاٹنے کے متعلق متنازعہ فیصلے پر دہلی ہائی کورٹ نے آج اس پر چار جولائی تک روک لگادی۔
View more
Mon, 25 Jun 2018 19:18:48
اسرائیلی جیلوں میں قید ایک فلسطینی نوجوان حسین شوکہ نے بلا جواز انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج 22 روز سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ دوسری جانب اسیر کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔
View more
Mon, 25 Jun 2018 19:15:22
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کا کہنا ہے کہ اْن کا ملک "شام کی اراضی آزاد کرانے کا سلسلہ" جاری رکھے گا یہاں تک کہ پناہ گزینوں کی بحفاظت شام واپسی ہو جائے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy