Mon, 09 Jul 2018 01:13:44
جمعہ کو کمٹہ میں لاری اور بس کے درمیان ہوئی ٹکر میں تین لوگوں کی موت واقع ہوئی تھی جن کی شناخت ہوچکی ہے۔ پولس نے بتایا کہ دو لوگوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ ایک شخص اُڈپی اسپتال پہنچنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا تھا۔ حادثے میں مرنے والوں کی شناخت گوکرن ہوسکٹہ کی رہنے والی ششی کلا ایشور ہری کنترا، تُرکے گنی ہلّی کے رہنے والے وینکٹیش گنپتی گُنگا اور گوکرن ہنے ہلّی کے رہنے
View more
Mon, 09 Jul 2018 01:02:15
ملک میں بڑھ رہے ہجومی تشدد کے واقعات، بہارکے بیشتر اضلاع خاص کر دربھنگہ کو فرقہ وارانہ رنگ میں رنگنے، دلتوں پر مظالم ، معصوم لڑکیوں کی عصمت دری سمیت دیگرمعاملات کو لیکر انصاف منچ کے ریاست گیر پکار پر آج پولومیدان سے لہریا سرائے ٹاور تک مارچ نکالا۔ مارچ ٹاور سے واپسی پر پولومیدان میں یہ مارچ ، اجلاس میں تبدیل ہوگیا۔ اس مارچ کی قیادت انصاف منچ کے ریاستی نائب صدرنیاز احمد نے کی۔
View more
Mon, 09 Jul 2018 00:47:51
شہر کے باڈ علاقے کے رہنے والے سچن نامی شخص نے انکولہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے کہ اس کی نو بیاہتا بیوی کو اغوا کرلیا گیاہے لہٰذا پولیس کارروائی کرتے ہوئے اسے ڈھونڈ نکالے۔
View more
Mon, 09 Jul 2018 00:38:11
مرکزی و ریاستی محکمہ جات کی مالی تحقیقات کرنے والے ادارے کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل آف انڈیا(سی اے جی) کی ایک رپورٹ میں محکمہ پولیس کے اندر پائی جانے والی کوتاہیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ریاستی وزارت داخلہ کی ناکامیوں کی پول کھول دی گئی ہے۔
View more
Sun, 08 Jul 2018 13:54:26
تھائی لینڈ کے شمالی صوبے چیانگ رائی کے غار میں گزشتہ دو ہفتے سے پھنسے ہوئے 12 بچوں اور ان کے کوچ کو نکالنے کے لئے ریسکیو ٹیم کے پاس تیز بارش آنے سے پہلے ’محدود وقت‘ بچا ہے۔ ریسکیو آپریشن کے سربراہ نے ہفتے کو یہ اطلاع دی۔
View more
Sun, 08 Jul 2018 13:37:22
امریکہ کی کنساس سٹی کے ایک ریسٹورنٹ میں 26 سالہ ہندوستانی طالب علم کا جمعہ کی شام ( مقامی وقت کے مطابق) گولی مار کر قتل کردیا گیا ۔
View more
Sun, 08 Jul 2018 13:32:55
قوام متحدہ نے شام میں ایک برس قبل اسد رجیم کی جانب سے کلورین گیس کے استعمال کی تصدیق کر دی، دوما میں اعصابی گیس کے استعمال کا کوئی ثبوت موجود نہیں البتہ شامی فوج کی طرف سے استعمال کردہ اسلحہ کی باقیات میں کلورین گیس کی موجودگی کے شواہد ملے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy