Mon, 09 Jul 2018 11:13:00
یاست کے ساحلی اور ملناڈ علاقوں میں موسلا دھار بارش ہنوز جاری ہے ۔ ریاست بھر میں مزید 4دن تک بارش ہونے کے امکانات ہیں۔ جنوبی کینرا ضلع ،اڈپی ،چکمگلور، کورگ سمیت کئی اضلاع میں موسلا دھار بارش کاسلسلہ جاری ہے ۔
View more
Mon, 09 Jul 2018 11:05:50
نائب وزیر اعلیٰ وریاستی وزیر برائے داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے ریاستی انسپکٹر جنرل وڈائرکٹر جنرل آف پولیس کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ بنگلور شہر سمیت ریاست کے کسی بھی علاقے میں ان کی آمد ورفت کے دوران ’’ٹریفک فری‘‘نظام کے وقت اگرایمبولینس گاڑیوں کا گزر ہو تو ان گاڑیوں کو روکے بغیر آگے بڑھنے کاموقع فراہم کریں
View more
Mon, 09 Jul 2018 11:00:28
دلی کے نربھیا اجتماعی عصمت دری معاملہ میں چار مجرموں میں سے تین کی نظر ثانی عرضی پر سپریم کورٹ پیر کے روز فیصلہ سنا سکتا ہے۔ چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی ) دیپک مشرا، جسٹس آر بھانومتی اور جسٹس اشوک بھوشن کی تین رکنی بینچ مکیش(29)، پون گپتا (22) اور ونے شرما کی عرضیوں پر اپنا فیصلہ دے گی۔
View more
Mon, 09 Jul 2018 10:53:55
آسام میں ایک خاتون نے پولس میں شکایت کی ہے کہ ایک رکن اسمبلی نے گزشتہ ماہ اس کے شوہر کی مدد سے اس کے ساتھ مبینہ طور پر دو بار عصمت دری کی ۔ اس کے بعد ہیلاکنڈی صدر پولیس تھانے میں ملزم کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کیا گیا ہے ۔
View more
Mon, 09 Jul 2018 10:51:17
مرکزی وزیر گری راج سنگھ کا نوادہ جیل میں فسادات کے ملزمین سے ملاقات کرنا بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو ناگوار گزرا ہے۔
View more
Mon, 09 Jul 2018 10:42:44
تین طلاق کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے والی مسلم خاتون شاعرہ بانو جلد ہی بی جے پی میں شامل ہونے جا رہی ہیں۔ جمعہ یعنی 6 جولائی کو بی جے پی میں شامل ہونے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ بی جے پی ان کو ایک تقریب کے دوران رکنیت دلائے گی۔
View more
Mon, 09 Jul 2018 10:38:11
جینت سنہا نے ماب لینچنگ کے مرتکب افراد کی عزت افزائی کر کے یہ پیغام دیا ہے کہ تم جو چاہو کرو تمھارے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔
View more
Mon, 09 Jul 2018 10:35:05
کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے کہا ہے کہ 2014 کے عام انتخابات کے بعدمحترمہ سشما سوراج وزیر اعظم کے عہدے کی حقیقی دعویدار تھیں۔
View more
Mon, 09 Jul 2018 10:29:22
سائبر سٹی کے پاش علاقے ڈی ایل ایف میں 48 سال کے ایک شخص کو اپنی بیٹی کی دوست سے عصمت دری کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ لڑکی نے یہاں خاتون تھانے میں اس بابت شکایت درج کرائی، جس کے بعد پولیس نے ملزم منگیش شولا پور کو حراست میں لیتے ہوئے عدالت میں پیش کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy