Thu, 09 Aug 2018 11:37:29
ٹرمپ انتظامیہ نے چین کی مزید 279 مصنوعات پر اضافی درآمدی ٹیکس عائد کر دیے ہیں۔ منگل کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے، ’’امریکا چینی درآمدات پر پچیس فیصد (سولہ ارب ڈالر) اضافی ٹیکس عائد کرے گا۔ یہ اضافی ٹیکس ان محصولات کے علاوہ ہوگا، جو پہلے ہی عائد کیے جا چکے ہیں۔‘‘
View more
Thu, 09 Aug 2018 11:22:57
گذشتہ 4؍ سالوں سے جیل کی صعوبتیں برداشت کرنے والے جعلی نوٹ رکھنے کے الزام میں گرفتار نوجوان طالب علم کی ضمانت پر رہائی کے لیئے جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی ) نے سپریم کورٹ میں ضمانت عرضڈاشت داخل کی ہے جس پر دو رکنی بینچ کے جسٹس رنجن گوگوئی اور جسٹس نوین سنہا کے سامنے کل یعنی کے 9؍ اگست کو سماعت متوقع ہے۔
View more
Thu, 09 Aug 2018 11:17:17
بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کی ریاستی یونٹ کے صدر بی ایس ایڈی یورپا نے آج کہا کہ ہمیں کرناٹک میں آپریشن کنول کی ضرورت نہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ کانگریس لیڈروں نے جوالزام لگایا ہے اس میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کنول پر عمل کرنے کی ہمیں کوئی ضرورت نہیں۔ اس سلسلہ میں کانگریس لیڈر فضول الزامات لگا رہے ہیں ۔
View more
Thu, 09 Aug 2018 11:08:44
ریاست کرناٹک کے سکریٹریٹ میں اس وقت مسلم افسروں کی نمائندگی چاول میں کنکریوں کے برابر بھی نہیں ہے۔ اس کے باوجود ان افسروں کو پوسٹنگ کیلئے دربدر کی ٹوکریں کھانی پڑ رہی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پچھلی کانگریس حکومت میں کئی ایک مسلم افسر وزراء کے پاس خدمات انجام دے رہے تھے ۔
View more
Thu, 09 Aug 2018 00:02:52
سری لنکا کے صدر میتري پالا شري سینا اور ہندوستان میں امریکی سفیر کین جسٹر نے تمل ناڈو کے سابق وزیر اعلی اور ڈی ایم کے کے صدر ایم کروناندھی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
View more
Wed, 08 Aug 2018 23:57:43
خواتین و اطفال کی ترقی کی مرکزی وزیر مینکا گاندھی نے سائبر اسپیس کو بچوں کے لیئے محفوظ بنانے پر زوردیتے ہوئے آج کہاکہ اس سلسلہ میں حکومت سبھی متعلقہ فریقوں کے ساتھ ملکر کام کرنے کےلیئے تیار ہے۔
View more
Wed, 08 Aug 2018 23:54:33
اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے دریائے گنگا کو صاف و شفاف بنانے کے مقصد سے افسران کو ایسے انتظام کرنے کے احکامات دیئے ہیں جس سے 15 دسمبر کے بعد گنگا میں کسی بھی طرح کے نالوں کا آلودہ پانی گنگا میں نہ گرے۔
View more
Wed, 08 Aug 2018 23:49:24
دراوڑ منیتر كشگم (ڈی ایم کے) صدر اور تمل ناڈو کے سابق وزیر اعلی ایم کروناندھی کو آج لوک سبھا نے خراج عقیدت پیش کی اور اس کے بعد ان کے اعزاز میں ایوان کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کر دی گئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy