Tue, 04 Sep 2018 11:23:10
ایلگر پریشد معاملے میں بمبئی ہائی کورٹ نے مہاراشٹر پولس کو زبردست ڈانٹ لگائی ہے۔ ہائی کورٹ نے مہاراشٹر پولس کی پریس کانفرنس پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب معاملہ عدالت میں زیر غور ہے تو پریس کانفرنس کیوں منعقد کی گئی۔ اس درمیان عدالت نے معاملے کی سماعت کو 7 ستمبر تک کے لیے ملتوی کر دیا ہے کیونکہ عرضی کی کاپی سبھی فریق کے سپرد نہیں کیا گیا تھا۔
View more
Tue, 04 Sep 2018 11:09:06
صحافی گوری لنکیش قتل معاملہ میں مشتبہ ملزم امول کاڑے کا ڈاکٹر نریندر دابھولکر قتل میں ملوث ہونے کے شبہ پرسی بی آئی نے اب اورنگ آباداورجالنہ سے گرفتار ہندودہشت گردوں سے سخت پوچھ تاچھ شروع کردی ہے۔
View more
Tue, 04 Sep 2018 11:01:16
میانمار کی ایک عدالت نے خبررساں ادارے رائٹرز کے دو صحافیوں کو ملکی رازوں سے متعلق قانون کی خلاف ورزی کے جرم میں 7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ان پر یہ الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف تشدد کی جانچ کے دوران ملکی راز کے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔
View more
Tue, 04 Sep 2018 01:04:14
مدھیہ پردیش کے ضلع سدھی کے چرہٹ میں وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کی جن آشیروادیاترا پر نامعلوم افراد کی جانب سے مبینہ طور پر پتھراؤ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
View more
Tue, 04 Sep 2018 00:58:23
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اوپنر الیسٹر کک نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیاہے۔ہندوستان کے خلاف ہونے والے پانچویں ٹیسٹ کے بعد الیسٹرکک بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیں گے۔
View more
Tue, 04 Sep 2018 00:54:26
نیتی آیوگ ڈپٹی چئیرمینراجیو کمارنے منموہن سنگھ اور پی چدمبرم کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ترقی شرح میں گراوٹ کے لیے نوٹ بندی ذمہ دارنہیں ہے۔
View more
Tue, 04 Sep 2018 00:50:05
کانگریس نے کہا ہے کہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کی وجہ سے چھوٹے اور درمیانہ درجہ کے کاروبا رٹھپ ہونے سے متعلق اس کی بات کی تصدیق ریزرو بینک آف انڈیا کی حالیہ رپورٹ نے کردی ہے لیکن حکومت اس سلسلے میں وہ جواب دینے کے لئے تیار نہیں ہے۔
View more
Tue, 04 Sep 2018 00:45:23
بارہ سالہ طالبہ کے ساتھ عصمت دری کی کوشش کی واردات پیر کوسامنے آئی ہے۔اہل خانہ کا الزام ہے کہ واردات کے بعد ماٹی گاڑا تھانے میں شکایت درج کر نے پر بھی پولس کوئی کارروائی نہیں کرر ہی ہے ۔
View more
Tue, 04 Sep 2018 00:39:28
پٹرول اور ڈیز ل کی قیمتیں ان دنوں ساتویں آسمان پر ہیں اور پیر کے روز تو یہ ریکارڈ اونچائی پر پہنچ گئیں۔ یہ حالات تیل کی قیمتوں میں مسلسل 11ویں دن اضافہ ہونے کے بعد پیدا ہوئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy