Thu, 06 Sep 2018 14:01:42
چھ بار کی چمپئن سرینا ولیمز نے دھیمی شروعات سے ابھرتے ہوئے آٹھویں نمبر کے کیرولن پلسکووا کو براہ راست سیٹوں میں 6-4, 6-3 سے شکست دے کر امریکی اوپن کے خواتین سنگلز سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
View more
Thu, 06 Sep 2018 13:44:56
برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید نے انٹرنیٹ پر موجود فحش مواد کو ملک کے بچوں کے لیے تباہ کن قرار دیتے ہوئے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے انٹرنیٹ کمپنیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بچوں تک فحش مواد کی رسائی روکنے کے لیے موثر اقدامات کریں۔
View more
Thu, 06 Sep 2018 13:41:52
امریکا نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسد رجیم نے شامی قوم کے خلاف دوبارہ کیمیائی حملے کی حماقت کی تو ہم فوری حرکت میں آئیں گے اور اس کا فورا اور ’مْناسب‘ جواب دیا جائے گا۔
View more
Thu, 06 Sep 2018 13:39:26
امریکا کی جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل جوزف ڈانفرڈ نیخبردار کیا ہے کہ شام کے شہرادلب میں وسیع فوجی آپریشن ’انسانی المیے‘ کا باعث بن سکتا ہے۔
View more
Thu, 06 Sep 2018 13:33:31
اقوام متحدہ میں امریکا کی خاتون سفیر نکی ہیلے نے بتایا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں ماہ نیویارک میں عالمی رہ نماؤں کے سالانہ اجتماع کے دوران سلامتی کونسل میں ایران کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس کا مقصد "ایران کی جانب سے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں" اور پورے مشرق وسطی کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے تہران کی کارستانیوں پر روشنی ڈالنا ہے۔
View more
Thu, 06 Sep 2018 13:28:54
یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی کے مطابق صدر عبدربہ منصور ہادی نے جنیوا مذاکرات میں یمن کی قانونی حکومت کی نمائندگی کرنے والے وفد کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔
View more
Thu, 06 Sep 2018 13:20:57
سعودی عرب کی فضائی ڈیفنس فورس نے منگل کی شام یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے داغے گئے دو بیلسٹک میزائل سرحدی شہر جازان میں مار گراتے ہوئے شہر کو تباہی سے بچالیا۔
View more
Thu, 06 Sep 2018 12:59:33
سپریم کورٹ کی پانچ ججوں کی بینچ نے ہم جنس پرستی کو جرم کے زمرے سے باہر کر دیا ہے۔ سیکشن 377 پر فیصلہ سناتے ہوئے چیف جسٹس دیپک مشرا نے کہا کہ سماجی اخلاقیات کی آڑ میں دوسروں کے حقوق کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلہ میں کہا ہے کہ دو بالغ افراد کے درمیان باہمی رضامندی سے بنائے گئے تعلق کو جرم کے زمرے میں نہیں رکھا جا سکتا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy