Sun, 09 Sep 2018 12:17:43
بیدر میں پہلی مرتبہ تشریف لانے والے وڈگام (گجرات )کے رکن اسمبلی جگنیش میوانی نے شہر کے جھرہ فنکشن ہال میں جمعہ کی شام دلت ، مسلم اور پسماندہ طبقات کے’’ ایکتاسماویش‘‘سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کے اندیشے کااظہار کیاکہ آنے والے پارلیمانی انتخابات آئین ہند بمقابلہ منوسمرتی ہوسکتے ہیں۔
View more
Sun, 09 Sep 2018 12:05:49
ڈی ایم کے نے بی جے پی کے زیرقیادت مرکزی حکومت کو آج سخت ترین تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس پر انتخابی ڈکٹیٹر شپ چلانے کا الزام عائد کیا اور ملک کے نظام کو زعفر انی رنگ دینے اس قومی جماعت کے خوابوں کو شکست دینے کا عہد کیا ۔
View more
Sun, 09 Sep 2018 11:59:01
آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے ساری دنیا کے ہندوؤں پر زور دیا کہ وہ متحد ہوجائیں اور اختلافات کے باوجود ایک سوسائٹی کے طور پر کام کریں ۔
View more
Sun, 09 Sep 2018 11:52:04
غریبی کی سطح سے نیچے زندگی گزاررہے لوگوں کوطبی سہولیات فراہم کرناحکومت کی ذمہ داری ہے۔ اس مقصد سے ریاست میں آروگیہ شری اسکیم شروع کی گئی ہے۔ اس اسکیم سے فائدہ حاصل کرنے کے لئے ہیلتھ کارڈ لازمی نہیں ہے۔ بی پی ایل راشن کارڈ بھی دکھایا جاسکتاہے۔
View more
Sun, 09 Sep 2018 11:44:43
وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے نجی اسپتالوں اور میڈیکل اداروں کو آواز دی ہے کہ وہ قلبی امراض میں مبتلا مریضوں کو غریبی یا امیری کی بنیادپر امتیازی نظروں سے نہ دیکھیں بلکہ ہر ایک کو معیاری علاج فراہم کرے۔
View more
Sun, 09 Sep 2018 11:40:18
مرکزی حکومت کے محکمۂ انکم ٹیکس اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی طرف سے ریاستی وزیر ڈی کے شیوکمار اور ان کے افراد خانہ کو گرفتار کئے جانے کی کوششوں کا الزام لگاتے ہوئے رکن پارلیمان اور ڈی کے شیوکمار کے بھائی ڈی کے سریش نے کہا ہے کہ مرکزی ایجنسیوں کی ان حرکتوں کے خلاف وہ وزیراعظم مودی سے مل کر احتجاج درج کرانے پر غور کررہے ہیں۔
View more
Sun, 09 Sep 2018 11:34:02
مرکزی حکومت نے آخر کار ریاستی حکومت کے شدید دباؤ کے آگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے ایرو انڈیا ایر شو 2019کا اہتمام بنگلور میں ہی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی وزارت دفاع کی طرف سے آج یہ اعلان کیا گیا۔
View more
Sat, 08 Sep 2018 22:34:56
پڑوسی تعلقہ ہوناور کے منکی قصبہ میں ایک جواں سال خاتون ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی، جس کے تعلق سے شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس نے خودکشی کی ہے۔
View more
Sat, 08 Sep 2018 22:22:49
ضلع اُترکنڑا کے یلاپور میں سرکاری والوو بس اور ٹینکر کے درمیان ہوئی خطرناک ٹکر میں ٹینکر پر سوار ڈرائیور اور کلینر شدید زخمی ہوگئے، البتہ بس پر سوار سبھی مسافر محفوظ رہ گئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy