Thu, 29 Aug 2024 18:17:58
اگر آپ پاسپورٹ بنوانے کی تیاری کر رہے ہیں تو آپ کو تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا کیونکہ 29 اگست کی رات 8 بجے سے 2 ستمبر کی صبح تک پورے ملک میں محکمہ پاسپورٹ کا پورٹل بند رہے گا۔ اگر کسی نے پاسپورٹ بنوانے کے لیے پہلے ہی درخواست دے رکھی ہے اور اسے 30 اگست سے 2 ستمبر کے درمیان اپائنٹمنٹ ملی ہے تو اسے بھی کسی دیگر تاریخ کے لیے ری شیڈول کرنا پڑے گا۔
View more
Thu, 29 Aug 2024 18:12:29
کشتی فیڈریشن کے سابق صدر اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رہ چکے برج بھوشن شرن سنگھ کو دہلی ہائی کورٹ نے ایک بڑا جھٹکا دیا ہے۔ ہائی کورٹ نے جمعرات کو ان کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے ان سے پوچھا کہ الزام طے کرنے کے حکم کے ساتھ کارروائی کو چیلنج دینے کے لیے ایک ہی عرضی کیوں داخل کی؟
View more
Thu, 29 Aug 2024 18:07:40
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بی جے پی پر حملہ بولتے ہوئے ’تم دن کو کہو رات تو رات، ورنہ حوالات‘ جملے کا استعمال کیا ہے۔ انہوں نے ڈیجیٹل میڈیا پالیسی اور اساتذہ کی بھرتی جیسے مسائل پر اتر پردیش کی یوگی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
View more
Thu, 29 Aug 2024 18:01:08
دہلی میں فضائی آلودگی طویل عرصے سے ایک سنگین مسئلہ ہے لیکن اب اس نے اور بھی زیادہ خطرناک صورتحال اختیار کر لی ہے۔ جس کا انکشاف ایک رپورٹ میں ہوا ہے۔ ایئر کوالیٹی لائف انڈکس 2024 کی ایک رپورٹ نے سبھی کو چونکا دیا ہے جس کے مطابق فضائی آلودگی کی وجہ سے قومی دارالحکومت میں رہنے والے لوگوں کی عمر میں 12 سال تک کی کمی آسکتی ہے۔
View more
Thu, 29 Aug 2024 17:54:50
الیکشن کمیشن نے جمعرات (29 اگست) کو جموں و کشمیر میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 ستمبر ہے جب کہ جانچ پڑتال 6 ستمبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ امیدوار 9 ستمبر تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔
View more
Thu, 29 Aug 2024 13:15:35
بھٹکل تعلقہ میں حاملہ خاتون کی بچہ دانی کا ایک انوکھا آپریشن انجام دیا گیا جس میں حاملہ کے رحم کے ساتھ غیر معمولی انداز میں جڑے رہنے والے آنول (پلیسنٹا ایکریٹا) کو کامیابی کے ساتھ الگ کیا گیا ۔
View more
Thu, 29 Aug 2024 13:04:21
بھٹکل ٹاون پولیس اسٹیشن میں درج کروائی گئی ایک شکایت کے مطابق دیر رات کو اپنے دوست سے ملاقات کے بعد بھٹکل مخدوم کالونی سے واپس لوٹنے والے محمد کیف عرفان ملپا نامی نوجوان پر تین چار لوگوں نے اندھیرے میں گھیر کر حملہ کیا ہے ۔
View more
Thu, 29 Aug 2024 12:54:24
ایک نجی بس کے ذریعے بھٹکل سے بینگلورو جانے کے دوران شہر کے ایک مسافر کو بینگلورو سے کافی دور سنسان علاقے میں چھوڑ کر بس آگے نکل جانے کا معاملہ دو دن پہلے پیش آیا جس کے خلاف بھٹکل ٹاون پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی ہے ۔
View more