Tue, 20 Apr 2021 12:52:09
اتر پردیش حکومت نے پیر کی شام الہ آباد ہائی کورٹ کی اس ہدایت پر عمل درآمد سے انکار کر دیا جس میں ریاست کے پانچ اہم شہروں لکھنؤ، الہ آباد، ورارانسی، کانپور اور گورکھپور میں گزشتہ شب سے 26 اپریل تک لاک ڈاؤن نافذ کر کو کہا گیا ہے۔ کورونا کیسز میں تیزی سے ہو رہے اضافہ کے درمیان ہوئی کورٹ نے یہ حکم جاری کیا تھا۔
View more
Tue, 20 Apr 2021 12:49:08
کورونا کے قہر کے باوجود مغربی بنگال میں ریلیوں سے خطاب کرنے پر سخت تنقیدوں کے درمیان بی جے پی نے واضح کیا ہے کہ وزیر اعظم مودی حسب پروگرام ریلیوں سے خطاب کریں گے اور ان کے کسی بھی شیڈول کوئی کٹوتی نہیں کی جارہی ہے۔ 22 اپریل کو وزیر اعظم مودی چار ریلیوں سے خطاب کریں گے۔
View more
Tue, 20 Apr 2021 12:44:48
سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں شدید برف باری کے بعد سیلاب آگیا ہے۔حائل شہر اورعسیرریجن میں برفباری کے بعد پہاڑوں اور نخلستانوں نے موٹی سفیدچادر اوڑھ لی ہے۔
View more
Tue, 20 Apr 2021 12:34:46
کورونا سے شہید ہونے والے مسلم طبقے کے افراد کی تدفین کے لئے علاحدہ جگہ دی جائے ۔رکن اسمبلی ضمیر احمد خان نے ودھان سودھا میں ہوئی بنگلورو کے اراکین اسمبلی،اراکین پارلیمان کی میٹنگ میں یہ مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک رکن اسمبلی کے لئے 25 کووڈ بیڈ اسپتالوں میں ریزرو کئے جائیں، اس طرح حلقے کے عوام کو آسانی سے اسپتالوں میں بیڈ دلا سکتے ہیں۔
View more
Tue, 20 Apr 2021 12:13:20
بنگلورو میں کووڈ۔ 19 معاملات تیزی سے بڑھنے کے سبب وزیر اعلیٰ یڈیورپا، بنگلورو کے وزراء، اراکین پارلیمان اور اراکین اسمبلی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس منعقد کی گئی۔ جس میں حکومت کو مشورہ دیا گیا کہ لاک ڈاؤن نافذ نہ کر یں ،اسپتالوں میں کووڈ بستروں کی قلت دور کریں۔مہلوکین کی آخری رسومات کے انتظامات کریں، آکسیجن کی قلت دور کر یں ، لاک ڈاؤن کے بجائے دفعہ 144 نافذ کر کے امتناعی احکامات سختی سے نافذکر یں
View more
Tue, 20 Apr 2021 12:13:09
آج منگل کو بھٹکل کے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح وتنظیم کےصدر جناب ایس ایم پرویز اور بھٹکل میونسپالٹی کے صدر جناب قاسمجی پرویز نے سرکاری اسپتال پہنچ کر کووڈ ٹیکہ لگوایا اور مسلمانوں پر زور دیا کہ کوویڈ سےمحفوظ رہنے کے لئے تمام لوگوں کو کووڈ ٹیکہ لگوانا ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں ایک طرف کورونا کے معاملات میں اچانک اضافہ ہورہا ہے وہیں ممبئی سمیت بڑے بڑے شہروں میں کورونا ٹیکہ کی
View more
Tue, 20 Apr 2021 11:31:47
مرکزی حکومت نے ملک میں کورونا وائرس کی خطرناک دوسری لہر سے نمٹنے کیلئے ایک اہم قدم اٹھایا ہے جس کے تحت ملک کے تمام بالغ شہریوں کو ویکسین لینے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اس طرح 18 سال یا اس سے زائد عمر کے تمام شہری ویکسین لینے کے اہل ہوں گے۔ اس پر یکم مئی سے عمل آوری کا آغاز ہوگا ۔
View more
Tue, 20 Apr 2021 00:01:49
پچھلے چند دنوں سے بھٹکل کے مین روڈ پر واقع 'ناگ بَن' یا 'ناگر کٹّے' کا معاملہ شہر میں بحث کا موضوع بنا ہے اور خاص کر کنڑا اخبارات کی سرخیوں میں نمایاں رہا ہے۔ جبکہ کنڑا سوشیل میڈیا میں مسلم فرقہ اور ان کے مرکزی ادارہ تنظیم کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
View more
Mon, 19 Apr 2021 22:58:20
مینگلور سے قریب 85 کلو میٹر دور کڈبا تعلقہ کے اِچیلم پانڈے کی ایک ندی میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جن کی نعشیں ندی سے برآمد کرلی گئی ہیں۔ حادثہ پیر کی شام کو پیش آیا جب یہ دونوں ندی میں نہانے کےلئے اُترے تھے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy