Mon, 19 Apr 2021 15:59:38
بہار کے سابق وزیر اور جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے تاراپور سے ایم ایل اے میوالال چودھری کا آج صبح کورونا انفیکشن کے باعث انتقال ہوگیا، وہ 68 برس کے تھے۔
View more
Mon, 19 Apr 2021 15:56:01
مدھیہ پردیش میں حکومت کی تمام کوششوں کے باوجود کورونا کا قہرجاری ہے۔ ریاست میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد جہاں اڑسٹھ ہزار کو تجاوز کر گئی ہیں وہیں پچھلے چوبیس گھنٹےمیں ریاست میں کورونا کے بارہ ہزار دو سو اڑتالیس نئے معاملے درج کئے گئے ہیں ۔
View more
Mon, 19 Apr 2021 15:49:06
ہندوستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت معاملوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے بارے میں ہر حلقے سے تشویش کا اظہار کیاجارہا ہے۔ اسی ضمن میں ملک کے سابق وزیراعظم، کانگریس کے سینئر ترین رہنما اور معروف ماہر معاشیات ڈاکٹر منموہن سنگھ نے وزیراعظم نریندر مودی کو کووڈ۔19 کے بحران سے نمٹنے کے لئے پانچ نکاتی مشورے پر مبنی خط لکھا ہے۔
View more
Mon, 19 Apr 2021 15:44:39
ہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ریاست میں کورونا کے تیزی سے بڑھ رہے معاملوں پر لاک ڈاﺅن کا اشارہ دیتے ہوئے باہر سے آنے والے لوگوں سے جلد سے جلد لوٹنے کی اپیل کرتے ہوئے آج کہاکہ وبا کی روک تھام کیلئے فی الحال ریاست میں ” رات کا کرفیو“ سرکاری دفاتر میں کام کی مدت کم کرنے ، سبھی مذہبی مقامات کو بند اور سبھی تعلیمی اداروں اور ان کے امتحانات کو 15 مئی تک ملتوی رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔
View more
Mon, 19 Apr 2021 15:41:05
مہاراشٹر حکومت نے دہلی ۔ این سی آر، کیرلا، گوا، گجرات، راجستھان اور اتراکھنڈ سے ٹرینوں سے یہاں آنے والے مسافروں کے لئے کورونا کی نیگیٹو رپورٹ لانا لازمی قرار دے دیا ہے۔
View more
Mon, 19 Apr 2021 15:33:53
راجستھان حکومت نے عالمی وبا کورونا کے مؤثر کنٹرول اور روک تھام کے لئے ریاست میں آئندہ 3 مئی کی صبح 5 بجے تک ویک اینڈ کرفیو جیسی پابندیاں نافذ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
View more
Mon, 19 Apr 2021 15:16:59
مصر کے شمالی صوبے قلیوبیہ میں مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد جاں بحق اور100زخمی ہو گئے ہیں۔
View more
Mon, 19 Apr 2021 15:10:23
امید کے عین مطابق دہلی میں ایک ہفتہ کا لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے، جو آج رات 10 بجے سے شروع ہوگا اور 26 اپریل یعنی اگلی پیر کی صبح 5 بجے تک لاگو رہے گا۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل سے تفصیلی ملاقات کرنے کے بعد اس لاک ڈاؤن کا اعلان کیا۔
View more
Mon, 19 Apr 2021 14:59:55
بھٹکل میں نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا جانے والا 'تیر ہبّا' (رتھ اتسوا) امسال بھی کووِڈ وباء کی وجہ سے محض مذہبی رسوم ادا کرنے تک ہی محدود کردیا گیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy