ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    کورونا بحران: گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1.27 لاکھ مریض اور 2795 اموات

    کورونا بحران: گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1.27 لاکھ مریض اور 2795 اموات

    Tue, 01 Jun 2021 12:32:56 
      کورونا معاملوں کی رفتار اب ماند پڑتی نظر آ رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورن انفیکشن کے ایک لاکھ 27 ہزار 510 نئے معاملوں کی تصدیق کی گئی۔ اس دوران 2795 مریضوں کی موت واقع ہو گئی۔ ملک میں انفیکشن کے معاملوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 95 ہزار 044 ہو گئی ہے۔ جبکہ فعال کیسز کی تعداد بھی کم ہو کر 18 لاکھ 95 ہزار 520 ہو گئی ہے۔
    پاکستان کے مختلف شہروں میں تیز آندھی اور موسلادھار بارش، حادثوں میں 10 افراد کی موت، 3 زخمی

    پاکستان کے مختلف شہروں میں تیز آندھی اور موسلادھار بارش، حادثوں میں 10 افراد کی موت، 3 زخمی

    Tue, 01 Jun 2021 12:28:43 
    پاکستان کے مشرقی صوبے میں بارش سے متعلق مختلف حادثوں میں کم از کم 10 افراد کی موت ہو گئی اور دیگر تین زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پنجاب کے اوکاڑا شہر کے طارق آباد علاقے میں آندھی-بارش کے دوران ایک چھت کے منہدم ہونے سے آٹھ افراد کی موت ہو گئی اور دیگر تین زخمی ہو گئے۔
    لکھنؤ: ایک خاندان کے 8 افراد کی موت، کورونا کے لئے ٹیسٹنگ ابھی تک نہیں ہوئی! انتظامیہ پر سوال

    لکھنؤ: ایک خاندان کے 8 افراد کی موت، کورونا کے لئے ٹیسٹنگ ابھی تک نہیں ہوئی! انتظامیہ پر سوال

    Tue, 01 Jun 2021 12:26:16 
     اتر پردیش میں کورونا وائرس سے زبردست قہر برپا کیا اور اس کی زد میں آ کر ہزاروں لوگ مارے گئے۔ حکومت خواہ اعداد و شمار میں کی بازی گری یا کسی اور طریقہ سے اس بحران کی شدت کو کم ظاہر کرنے کی کوشش کر رہ ہوں لیکن کچھ ایسی کہانیاں منظر عام پر آ رہی ہیں جو حکومت کی ناقص کارکردگی کی قلعی کھول رہی ہیں۔ لکھنؤ کا ایک یادو خاندان جس کے 8 افراد لقمہ اجل بن گئے اس کی کہانی بھی ایسی ہی ہے جس نے حکومت اور انتظا
    مہاراشٹر: مراٹھواڑہ کے متعدد علاقوں میں مانسون سے قبل بارش، دو ہلاک

    مہاراشٹر: مراٹھواڑہ کے متعدد علاقوں میں مانسون سے قبل بارش، دو ہلاک

    Tue, 01 Jun 2021 12:23:07 
      مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں مانسون شروع ہونے سے قبل ہی بارش ہوئی جس سے دو افراد کی موت ہوگئی۔ ضلع اورنگ آباد کے منوت تعلقہ کے پلوڈی شیور میں پیر کی شام بارش کے دوران بجلی گرنے سے 19 سالہ کسان گیانیشور ترپلے کی موت ہوگئی۔ وہیں لاتور میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے کی وجہ سے 50 سالہ سنیتا کامبلے جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ اورنگ آباد اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بجلی چمکنے کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔
    ڈاکٹروں کے یومِ سیاہ کے دوران بابا رام دیو کا بلیک فنگس کی دوا تیار کرنے کا دعویٰ!

    ڈاکٹروں کے یومِ سیاہ کے دوران بابا رام دیو کا بلیک فنگس کی دوا تیار کرنے کا دعویٰ!

    Tue, 01 Jun 2021 12:20:16 
    میڈیکل سائنس اور ڈاکٹروں کے خلاف بیان بازی کر کے تنازعہ کھڑا کرنے والے بابا رام دیو نے اب اعلان کیا ہے کہ انہوں نے آیروید کے ذریعے ملک میں پھیل رہی بلیک فنگس کا علاج دریافت کر لیا ہے اور جلد ہی وہ اس کی دوا متعارف کرا دیں گے۔ رام دیو نے ’آج تک‘ کے ایک پروگرام کے دوردان دعوی کیا ہے کہ کہ بلیک فنگس، وائٹ فنگس اور یلو فنگس کی دوا پر کام پورا ہو چکا ہے اور ایک ہفتہ کے اندر وہ اس سے لانچ کر دیں گے۔ ادھ
    کورونا وبا کے درمیان ریلوے کے 13000 ملازمین کی نوکری خطرے میں!

    کورونا وبا کے درمیان ریلوے کے 13000 ملازمین کی نوکری خطرے میں!

    Tue, 01 Jun 2021 12:17:32 
    ایسے وقت میں جب ملک صدی کی سب سے تباہناک وبا کا سامنا کر رہا ہے، سب سے زیادہ روزگار دینے والے انڈین ریلوے نے 13 ہزار سے زائد عہدوں پر چھنٹنی کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ریلوے وزارت کے ذرائع نے بتایا کہ چھنٹنی کا عمل وزارت کے ذریعہ کی گئی ملازمتوں کی مردم شماری پر مبنی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چھنٹنی کے پیچھے دلیل یہ ہے کہ ریلوے اپنے کام کاج میں تکنیک کا استعمال بڑھانا چاہتا ہے جسے موجودہ اور پرانے ملا
    مودی حکومت نے ہندوستانی عوام کو ایک ایک سانس کے لیے ترسا دیا، ذمہ دار کون؟

    مودی حکومت نے ہندوستانی عوام کو ایک ایک سانس کے لیے ترسا دیا، ذمہ دار کون؟

    Tue, 01 Jun 2021 12:14:37 
    کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی ملکی مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے 'ذمہ دار کون؟' سیریز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے چلا رہی ہیں اور اس کے تحت مرکز کی مودی حکومت کے سامنے سوال قائم کرتی ہیں کہ آخر مذکورہ مسئلہ کے لیے ذمہ دار کون ہے۔ آج انھوں نے آکسیجن کی کمی سے متعلق سوال 'ذمہ دار کون؟' سیریز کے تحت اٹھایا ہے۔
    بی جے پی قائدین زندگیاں بچانے کی جگہ ویکسین بچانے کا مشورہ دے رہے ہیں: منیش سسودیا

    بی جے پی قائدین زندگیاں بچانے کی جگہ ویکسین بچانے کا مشورہ دے رہے ہیں: منیش سسودیا

    Tue, 01 Jun 2021 12:10:55 
      نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے پیر کو پریس کانفرنس کے دوران بی جے پی کے ذریعہ بحران کے وقت کی جارہی ناقص سیاست کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اور بی جے پی کی حکمرانی والی ریاست کورونا مینجمنٹ میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ لیکن جب اروند کیجریوال لوگوں کی مدد کررہے ہیں، تو وہ انھیں برا بھلا کہہ رہے ہیں۔
    عآپ نے مودی حکومت پر لگایا 'ویکسین گھوٹالہ' کا سنگین الزام

    عآپ نے مودی حکومت پر لگایا 'ویکسین گھوٹالہ' کا سنگین الزام

    Tue, 01 Jun 2021 12:06:51 
    کورونا بحران کے درمیان ہندوستان میں ویکسین کی زبردست کمی کی خبریں لگاتار سامنے آ رہی ہیں۔ اب اس سلسلے میں عآپ (عام آدمی پارٹی) کی رکن اسمبلی آتشی نے مرکز کی مودی حکومت پر ایک سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں 'ویکسین گھوٹالہ' ہو رہا ہے۔