Mon, 31 May 2021 22:59:35
دہلی ہائی کورٹ نے پیر کو اس مفاد عامہ کی عرضی کو خارج کر دیا جس میں قومی راجدھانی میں سنٹرل وسٹا پروجیکٹ پر جاری تعمیرات سے متعلق سرگرمیوں پر روک لگانے کی درخواست کی گئی تھی۔
View more
Mon, 31 May 2021 21:05:14
بھٹکل میونسپل حدود میں حالانکہ کورونا کے معاملات نہ کے برابر ہیں مگر کئی علاقوں میں پولس نے بیریکیڈ لگارکھے ہیں جس کے نتیجے میں عوام کو بازاروں میں جانے میں سخت دشواری پیش آرہی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کورونا لاک ڈاون کے دوران دی گئی چھوٹ میں اُنہیں کافی لمبا چکر کاٹ کر متبادل راستے اپنانے پڑ رہے ہیں۔
View more
Mon, 31 May 2021 20:36:24
پانچ دنوں تک مسلسل کورونا لاک ڈاون کے بعد آج پیر کو صبح آٹھ بجے سے دوپہر بارہ بجے تک چار گھنٹوں کی چھوٹ کے دوران عوام کا ہجوم بازاروں میں اُمڈ پڑا جس سے بالخصوص اولڈ بس اسٹینڈ اور مچھلی مارکٹ کے اطراف والی سڑک پر ٹریفک نظام بری طرح متاثر رہا۔
View more
Mon, 31 May 2021 13:42:18
مقامی عوام الزام لگارہے ہیں کہ شمالی کینرا میں گزشتہ دو سال سے قدرتی آفات کے نتیجے میں نقصان اٹھانے والوں کو سرکار معاوضہ کے نام پر صرف وعدوں سے بہلانے میں مصروف ہے۔
View more
Mon, 31 May 2021 13:40:03
مینگلور سے قریب 60 کلو میٹر دور ضلع جنوبی کینرا کے بیلتنگڈی کے پٹرامے علاقہ میں پیش آَئے المناک حادثہ میں الیکٹرک شاک گ لگنے کی وجہ سے ایک خاتون اور اس کا 3 سالہ بچہ جاں بحق ہوگئے ۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت گیتا (30 سال) اور اس کے بیٹے بھویش(3 سال)کے طور پر کی گئی ہے۔
View more
Mon, 31 May 2021 13:29:23
مینگلور کے قریب اُلال کے تھوکٹو میں اوور برڈج کے پاس واقع ایک آٹو موبائل کی دکان میں آگ لگ جانے سے لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
View more
Mon, 31 May 2021 12:36:21
گلگت بلتستان کے بعد اب آزاد کشمیر کے انتخابات کی باری ہے۔ عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے انتخابات میں عوام اسی پارٹی کو ووٹ دیتے ہیں جس پارٹی کی حکومت مرکز میں ہوتی ہے۔گلگت بلتستان کے انتخابات کے انتخابات میں بھی ایسا ہی ہوا۔ باوجود کہ مریم صفدر اور بلاول زرداری نے وہاں بہت زبردست الیکشن مہم چلائی،مگر نتیجہ وہ ہی ہو ا جو ہم نے اور بیان کیا ہے۔کیا یہ بھی وجہ ہے کہ ان دونو
View more
Mon, 31 May 2021 12:26:31
بنگلورو شہر کے ہبال اسمبلی حلقہ کے راجیو گاندھی اسپتال میں قائم کووِڈ کیر سنٹر کی شروعات کے مرحلہ میں مدعو نہ کئے جانے پر برہم مرکزی وزیر برائے کیمیا وکھاد سدانند گوڑا کی طرف سے اس مرکز پر پہنچ کر ہنگامہ کھڑا کرنے کی کوشش اور انہیں مدعو نہ کر کے سیاست کرنے کے الزام پر کانگریس کارکنوں نے اتوار کے روز اس اسپتال میں سدانندگوڑا کا گھیراؤ کر کے ان کے خلاف نعرے بازی کی۔ گزشتہ ہفتہ ریاستی وزیر داخلہ بسور
View more
Mon, 31 May 2021 12:21:33
کوروناویکسین کے لیے کانگریس اراکین اسمبلی کی جانب سے 100کروڑر وپئے دئے جانے پربی جے پی والوں کی طرف سے مختلف قسم کی باتیں کی گئیں،ریاست کی بی جے پی حکومت کی جانب سے صرف 1200کروڑروپئے کاراحتی پیکیج اعلان کئے جانے پرتعریفوں کے پل باندھے جارہے ہیں۔کوروناراحتی پیکیج کے تحت 1200کروڑروپے کیاوزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے گھرسے دئے ہیں؟ یہ کہتے ہوئے کے پی سی سی صدرڈی کے شیوکمارنے بی جے پی قائدین پرپلٹ وا
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy