Sun, 30 May 2021 22:37:18
سری نگر کے ہسپتال برائے امراض سینہ کے سربراہ ڈاکٹر نوید نذیر شاہ نے کہا کہ ہم نے عملی طور پر دیکھا ہے جن لوگوں نے ابھی تک ویکسین لگائی ہے انہیں کورونا وائرس نقصان نہیں پہنچا پایا ہے۔
View more
Sun, 30 May 2021 22:32:30
ہریانہ میں کووڈ- 19 انفیکشن کے تناظر میں کمیونٹی ٹرانسمیشن پر روک تھام کی سمت میں ریاستی حکومت نے آج ’وبا الرٹ، محفوظ ہریانہ‘ کے تحت پابندیوں کو مزید ایک ہفتے لے لئے یعنی 7 جون تک جاری رکھتے ہوئے کچھ رعایت بھی دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے ایک ڈیجیٹل پریس کانفرنس میں کیا۔
View more
Sun, 30 May 2021 22:22:04
اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کورونا کے سبب بے وقت موت کا شکار ہونے والے صحافیوں کے پسماندگان کو دس دس لاکھ روپیے کا مالی تعاون مہیا کروانے کی ہدایات دیئے ہیں‘۔
View more
Sun, 30 May 2021 22:16:43
گروگرام کے ڈونڈا ہیرا گاؤں کے نجی اسپتال میں اینٹی بائیوٹک انجیکشن لگانے کے بعد 34 سالہ خاتون کا بایاں ہاتھ سیاہ ہوگیا۔ خاتون کو 23 اپریل کو اسقاط حمل کے بعد انجکشن لگایا گیا تھا۔ خاتون کے شوہر نے ضلع کے محکمہ صحت کے پاس اسپتال کے خلاف لاپرواہی کی شکایت درج کروائی ہے۔
View more
Sun, 30 May 2021 22:13:51
راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے منصفانہ صحافت کو جمہوریت کی ضرورت بتاتے ہوئے کہا ہے کہ جتنی مضبوط صحافت ہوگی، اتنی ہی مضبوظ جمہوریت ہوگی۔
View more
Sun, 30 May 2021 13:12:46
دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کہا کہ دہلی حکومت کو جون میں مرکزی حکومت کی طرف سے 18سے44 عمر کے لوگوں کے لئے 5.5 لاکھ اکورونا ویکسین ملیں گی۔
View more
Sun, 30 May 2021 13:10:07
ہوائی جہاز سے سفر کرنے والے لوگوں کو اپنی جیب پہلے کی بہ نسبت زیادہ ڈھیلی کرنی گی کیونکہ گھریلو ہوائی سفر مہنگا ہونے والا ہے۔ حکومت نے کم سے کم ہوائی کرایوں میں 13 سے 16 فیصد تک اضافہ کیا ہے۔ ہوائی جہاز کے ٹکٹوں کی قیمتوں میں اس اضافے کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔
View more
Sun, 30 May 2021 13:06:44
کانگریس پارٹی نے ہفتہ کے روز بی جے پی کے رکن پارلیمان تیجسوی سوریہ پر وبائی امراض کے درمیان کووڈ 19 ویکسین کے ذریعے نفع خوری کاالزام عائدکیاہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy