Tue, 01 Jun 2021 11:51:03
عوامی جمہوریہ چین میں حال ہی میں سامنے آنے والے گزشتہ مردم شماری کے نتائج کے مطابق ملکی آبادی میں بزرگ شہریوں کا تناسب تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے اور نوجوان شہریوں میں بچے پیدا کرنے کا رجحان بھی بہت کم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سرکاری میڈیا نے آج پیر اکتیس مئی کے روز بتایا کہ اب حکومت نے ماضی کی 'ون چائلڈ پالیسی‘ میں مزید نرمی کا فیصلہ کیا ہے اور عام جوڑوں کو اب تین بچوں تک کی پیدائش کی قانونی اجازت دے دی گئ
View more
Tue, 01 Jun 2021 11:48:51
مرکزی حکومت کے نوٹس پر دہلی میں رپورٹ نہیں کرنے پر مغربی بنگال کے رخصت پذیر چیف سکریٹری الاپن بندوپادھیائے کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ دودن قبل ہی مرکزی حکومت نے الاپن بندوپادھیائے کوعملہ اور تربیت کے شعبے میں شامل ہونے کی ہدایت دی تھی، لیکن وہ دہلی جانے کے بجائے آج ریاستی سکریٹریٹ گئے اور ممتا بنرجی کے ساتھ میٹنگ کرنے کے بعد ریٹائر ہونے کا اعلان کردیا۔ وجہ بتاؤ نوٹس سے متعلق سوال کئے جان
View more
Tue, 01 Jun 2021 11:45:34
مغربی بنگال کی ممتا حکومت اور مرکز کی بی جے پی قیادت والی این ڈی اے حکومت کے بیچ سیاسی جنگ جاری ہے ۔ اس جنگ میں اب مغربی بنگال کے سابق چیف سیکریٹری الاپن بندو پادھیائے ہیں جو مرکزی حکومت کے بلائےجانے کے با وجود دہلی نہیں گئے ۔ اس کے برخلاف انہوں نے اپنی نوکری سے ریٹائرمنٹ لےلیاہے اور مغربی بنگال کی وزیر اعلی نے انہیں اپنا مشیر مقرر کر لیا ہے۔
View more
Tue, 01 Jun 2021 11:42:04
ایران اگلے ہفتے سے برکت دوا ساز کمپنی کی تیار کردہ گھریلو کورونا وائرس ویکسین کے ساتھ اپنے شہریوں کی ٹیکہ کاری شروع کرے گا۔وزیر صحت و میڈیکل ایجوکیشن سعید نماکی نے پیر کو اس کے بارے میں واقف کرایا۔
View more
Tue, 01 Jun 2021 11:39:15
جیسے جیسے کورونا کے کیسز میں کمی آ رہی ہےویسے ویسے ہمارے ذہن میں یہ بات گھر کر رہی ہے کہ ہم نے کورونا پر فتح حاصل کر لی ہے لیکن اس بیچ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا سوچنا جلد بازی ہو گی۔امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشیس ڈیزیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فوچی نے خبردار کیا ہے کہ کووڈ کیسز کی گرتی ہوئی تعداد کے باوجود کورونا وائرس پر فتح حاصل کرنے کا اعلان ابھی جلد بازی ہوگا۔
View more
Mon, 31 May 2021 23:34:56
چیف سیکریٹری کے تبادلے پر بنگال حکومت اور مرکزی حکومت کے مابین جاری تنازع کے درمیان وزیرا عظم نریندر مودی کو خط لکھتے ہوئے ممتا بنرجی نے اپیل کی ہے کہ چیف سیکریٹری الاپن بندو پادھیائے کو دہلی طلب کرنے کی فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔ کیوں کہ ان کی مدت ملازمت میں تین مہینے کی توسیع بنگال حکومت کی درخواست پر کی گئی ہے۔ اس کے باوجود مرکزی حکومت نے انہیں اچانک دہلی طلب کیا ہے۔
View more
Mon, 31 May 2021 23:32:32
کلکتہ ہائی کورٹ نے آج بنگال اسمبلی انتخابات میں تشدد سے متاثرہ افراد کی بازآباد کاری کے لئے تین رکنی کمیٹی کی تشکیل دی ہے۔ اس کمیٹی میں ریاستی انسانی حقوق کمیشن، نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن، ممبر سکریٹری اور ریاستی قانونی خدمات اتھارٹی کے ایک ایک نمائندے شامل ہوں گے۔
View more
Mon, 31 May 2021 23:24:28
جموں و کشمیر میں زائد از ایک ماہ کے 'کورونا کرفیو' کے بعد پیر کے روز بازاروں میں پچاس فیصد دکانیں کھل گئیں اور سڑکوں پر بھی پبلک ٹرانسپورٹ کی جزوی نقل و حمل بحال ہوئی۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے گزشتہ روز کورونا کی دوسری لہر میں قدرے کمی واقع ہونے کے پیش نظر یونین ٹریٹری میں کورونا کرفیو میں نرمی لانے کا فیصلہ کیا۔
View more
Mon, 31 May 2021 23:18:43
شمالی کشمیر کے قصبہ ہندوارہ کی سبزی مارکیٹ میں گزشتہ شب آگ کی ایک واردات میں کم سے کم پانچ دکانیں، تین گودام اور قریب چالیس سبزی ریڑھے خاکستر ہو گئے ہیں۔ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی خدمات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ہندوارہ کے پرانے بس اڈے کے نزدیک 'سبزی مارکیٹ' میں اتوار کی رات قریب ساڑھے نو بجے آگ نمودار ہوئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy