Mon, 14 Jun 2021 11:51:21
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیر کو ایک بار پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے اس سے قبل اتوار کے روز قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی، آج کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ دونوں ایندھن مہنگائی کی نئی بلندیوں کو پہنچ چکے ہیں ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول 29 پیسے اور ڈیزل 31 پیسے مہنگا ہوگیا انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 29 پیسے کے اضافے سے 96.41 روپے اور ڈیزل 30 پیسے اضافے سے
View more
Mon, 14 Jun 2021 11:44:45
گھریلو راستوں پر فضائی مسافروں کی تعداد ایک بار پھر ہفتہ کو ایک لاکھ کے پارپہنچ گئی ہے۔کووڈ-19 کی دوسری لہر کے دوران سفرکرنے والوں کی یومیہ تعداد کم ہوکر 40 ہزار سے بھی کم رہ گئی تھی۔ کم ازکم ایک ماہ بعد یہ اعدادوشمار ایک لاکھ کے پار پہنچ پایا ہے۔
View more
Mon, 14 Jun 2021 11:36:10
تین بڑی سرکاری تیل کمپنیوں کی طرف سے پٹرول اور ڈیزیل کی قیمتوں میں اضافہ کا جو سلسلہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران جاری رکھا گیا ہے اس سے صرف 30دن کے عرصہ میں پٹرول کی قیمت بنگلورو سمیت ریاست کے مختلف شہروں میں فی لیٹر 18روپے تک بڑھا دی گئی ہے۔11جون کو پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 11پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 28پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ ملک کے چار میٹرو شہرو ں میں سے ممبئی میں پٹرول کی قیمت سب سے زی
View more
Mon, 14 Jun 2021 11:23:25
ریاست کی راجدھانی بنگلورو سمیت 19اضلاع میں پیر کی صبح سے اَن لاک کا عمل شروع ہو گا جس سے امید کی جا رہی ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت اختیار کرجانے کے سبب 24اپریل سے ریاست میں نافذ لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں کچھ حد تک نرمی مل سکتی ہے۔
View more
Mon, 14 Jun 2021 11:16:23
آرٹیکل 370 پر تبصرہ کرنے کولے کر کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ کی تنقید کے درمیان، پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے آج کہا کہ اگر ہندوستانی آئین کے بانی بی آر امبیڈکر زندہ ہوتے تو بی جے پی نے ان کوبھی پاکستان نواز کا لیبل لگا دیا ہوتا۔محبوبہ نے کہا کہ آرٹیکل 370 کو امبیڈکر کے تیار کردہ آئین نے تسلیم کیا تھا لیکن مرکز نے اسے ختم کردیا۔
View more
Mon, 14 Jun 2021 11:13:31
وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روزکہاہے کہ آمریت، دہشت گردی، پرتشدد انتہا پسندی، غلط معلومات اور معاشی جبر سے پیدا ہونے والے مختلف خطروں سے مشترکہ اقدار کا دفاع کرنے میں جی 7 کی فطری شراکت ہے۔
View more
Mon, 14 Jun 2021 11:06:07
کانگریس کے رہنما کپل سبل نے پارٹی قیادت پر ایک بار پھر سوالات اٹھائے ہیں۔ جتن پرساد ک بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد پارٹی میں بقیہ 22 رہنماؤں میں سے ایک سبل نے کہا ہے کہ ملک کے پاس سیاسی متبادل کا فقدان ہے، ملک کو ایک مضبوط، قابل اعتماد اپوزیشن کی سخت ضرورت ہے۔
View more
Sun, 13 Jun 2021 22:56:21
شاہین باغ کے نزدیک کنچن کنج میں روہنگیا پناہ گزینوں کی تقریباً 55 جھگیاں جل کر خاک ہونے کے نتیجہ میں جمعیۃ علمائے ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علمائے ہند کی ٹیم نے راحت رسانی کا کام شروع کر دیا ہے۔
View more
Sun, 13 Jun 2021 22:46:38
وزیر اعلی دہلی اروند کیجریوال نے آج دہلی میں ان لاک 3 کا اعلان کیا، جس میں اب دہلی کے تمام بازار کھلے رہیں گے، جفت اور طاق کی شرط ختم کر دی گئی ہے اور اب سب دکانیں کھولی جا سکتی ہیں، مالس میں دکانیں کھولی جا سکتی ہیں، ہر زون میں ایک ہفتہ وار بازار کھولنے کی اجازت دے دی ہے، ہوٹل اور ریسٹورینٹ 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ کھولے جا سکتے ہیں، لیکن پارکوں اور کھیل کے میدانوں پر پابندی رہے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy