Mon, 14 Jun 2021 22:04:49
اتر پردیش میں اقلیتی طبقہ خصوصاً مسلمانوں کے خلاف شرپسند عناصر کے ذریعہ ظلم و بربریت کی انتہا کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔
View more
Mon, 14 Jun 2021 21:15:29
علم و ادب اور بالخصوص انگریزی ادب میں دلچسپی رکھنے والوں کے یہ بات باعث مسرت ہوگی کہ بھٹکل کے نامور ادیب، شاعر او ر صحافی ڈاکٹر محمد حنیف شبابؔ کے سب سے بڑے فرزند کاشف مشائخ (مقیم ممبئی)نے انگلش فکشن رائٹنگ میں اپنے فطری جوہر کا مظاہرا کرتے ہوئے خوفناک کہانیوں پر مشتمل اپنی پہلی کتاب ”مورچری ٹیلس“ کے ساتھ لٹریچر کی دنیا میں قدم رکھا ہے۔ ان کی اس کتاب کو ’امیزان‘ کی کمپنی Books Westland نے پبلش
View more
Mon, 14 Jun 2021 19:36:11
پٹرول،ڈیزل، پکوان گیس اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کا الزام عائد کرتے ہوئے گلبرگہ میں ممتاز کانگریسی قائیدین پریانک کھرگے رکن اسمبلی و سابق وزیر کرناٹک، ڈاکٹر اجئے سنگھرکن اسمبلی جیورگی و ترجمان ریاستی کانگریس اور سابق ایم ایل سی الم پربھوپاٹل کی قیادت میں کانگریسی کارکنان نے مرکزی حکومت کے خلاف ایک زبردست سائیکل ریالی احتجاج منظم کیا۔
View more
Mon, 14 Jun 2021 19:32:47
سابق وائیس چانسلر سنٹرل یونیورسٹی,کرناٹک ((CUK, Gulbargaموقوعہ گلبرگہ ڈاکٹر ایچ ایم مہیشور ایا کا اتوار دن دھارواڑ میں کرونا19کے سبب انتقال ہوگیا۔ انکی عمر 71سال تھی۔
View more
Mon, 14 Jun 2021 19:17:53
حکومت کرناٹک کی جانب سے کورونا لاک ڈاؤن میں 14جون سے دی گئی رعایت کے ساتھ ساتھ اسی دن شہر گلبرگہ اور سارے ضلع میں ایک گھنٹہ تک زبردست بارش ہوئی جس کے سبب گلبرگہ ضلع میں ہر سال محسوس کی جانے والی ریکارڈ گرمی سے عوام نے راحت محسوس کی اور بازاروں میں دوپہر 2 بجے تک خرید وفروخت کے لئے عوامی چہل پہل دیکھی گئی۔
View more
Mon, 14 Jun 2021 19:07:14
حج 2021 کا موقع جیسے جیسے قریب آ رہا ہے، سعودی حکومت اس سے متعلق احکامات بھی جاری کر رہا ہے۔ پہلے تو کورونا وبا کی وجہ سے صرف سعودی عرب میں رہائش پذیر افراد کو ہی حج کی سعادت کا موقع فراہم کرنے کا اعلان وزارت حج و عمرہ نے کیا، اور اب خصوصی طور پر خواتین سے متعلق ایک ایسا فیصلہ سنایا ہے جو ایک تاریخی اور خواتین کے لیے خوش آئند ٹھہرایا جا رہا ہے۔
View more
Mon, 14 Jun 2021 19:03:51
گجرات میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کو لے کر سیاسی سرگرمیاں ابھی سے تیز ہو گئی ہیں۔ پیر کے روز عام آدمی پارٹی (عآپ) کے سپریمو اروند کیجریوال نے اعلان کیا ہے کہ 2022 میں ’عآپ‘ گجرات میں ہونے والا اسمبلی الیکشن لڑے گی۔ احمد آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اروند کیجریوال نے یہ اعلان کیا۔ اس دوران کیجریوال نے یہ بھی کہا کہ ’’ہمارے امیدوار سبھی سیٹوں پر الیکشن لڑیں گے۔‘‘
View more
Mon, 14 Jun 2021 19:01:09
تمل ناڈو میں پولیس نے پیر کے روز سوشل میڈیا کمنٹیٹر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے حامی کشور کے سوامی کو وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن اور دراوڑ منتر کژگم (ڈی ایم کے) رہنماؤں کے خلاف قابل اعتراض مواد پوسٹ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔
View more
Mon, 14 Jun 2021 18:58:03
اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ کوتوالی سٹی علاقے کے سکھپال نگر اینٹ بھٹّے کے نزدیک گزشتہ اتوار و پیر کی شب تقریباً 11 بجے مشتبہ حالات میں اے بی پی نیوز کے رپورٹر کی بائیک کے پول سے ٹکرا جانے کے سبب موت ہوگئی۔ متوفی نے گزشتہ 12 جون کو اے ڈی جی کو مکتوب ارسال کر جان و مال کی حفاظت کا مطالبہ کیا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy