Sat, 12 Jun 2021 22:34:21
کورونا سے وابستہ ادویات پر وزرا کونسل کی سفارشات کو ہفتہ کے روز جی ایس ٹی کونسل کی جانب سے منظوری فراہم کر دی گئی۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی سربراہی والی جی ایس ٹی کونسل نے بلیک فنگل کی دوا کو ٹیکس سے مستثنیٰ رکھنے کو منظوری دی ہے۔ وہیں کورونا سے متعلق دیگر اشیا پر ٹیکس کی شرح کو کم کر دیا گیا ہے۔ تاہم کورونا ویکسین پر عائد 5 فیصد جی ایس ٹی کو برقرار رکھا گیا ہے۔
View more
Sat, 12 Jun 2021 22:25:28
کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت پر کورونا ہلاکتوں کے اعداد و شمار چھپانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جن ریاستوں میں اس (بی جے پی) کی حکومتیں ہیں‘ وہاں اعداد و شمار میں ہیرا پھیری ہوئی ہے لہٰذا وزیراعظم کو اس کی عدالتی تفتیش کروانا چاہیے اور وہاں کے وزرائے اعلیٰ کو اخلاقی بنیاد پر استعفیٰ دینا چاہیے۔
View more
Sat, 12 Jun 2021 22:20:43
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے قومی ترجمان اور اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے ہفتہ کو واضح کیا کہ پارٹی کی کوئی ذمہ داری اسٹریٹجسٹ پرشانت کشور کو نہیں دی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جمعہ کو این سی پی کے صدر شرد پوار اور پرشانت کشور کے درمیان میٹنگ ہوئی تھی۔
View more
Sat, 12 Jun 2021 22:17:54
ہندوستان میں کورونا انفیکشن کی دوسری لہر ابھی ختم نہیں ہوئی ہے اور اس درمیان ڈاکٹروں کی لگاتار ہو رہی اموات نے طبی شعبہ کو پریشان کر دیا ہے۔ مریضوں کی جان بچاتے بچاتے روزانہ کوئی نہ کوئی ڈاکٹر اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے۔
View more
Sat, 12 Jun 2021 21:55:43
گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی کورونا کے قہر نے لاکھوں مسلمانوں کو فریضہ حج ادا کرنے سے محروم کر دیا ہے۔ پوری دنیا کے لاکھوں مسلمانوں کو آج اس وقت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ کا اندیشہ دیکھتے ہوئے سعودی عرب نے اعلان کیا کہ صرف انہی مسلمانوں کو حج کرنے کی اجازت دی جائے گی جو مقامی شہری ہیں، یعنی سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ امسال 60 ہزار سے زیادہ لوگو
View more
Sat, 12 Jun 2021 21:49:57
سیڑم ضلع گلبرگہ میں 11جون کو کانگریس پارٹی کی جانب سے ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل سابق ریاستی وزیر وسابق رکن اسمبلی سیڑم کی قیادت میں ملک میں بڑھتی مہنگائی اور پٹرول و ڈیزل اور گیاس و دیگر غذائی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج منظم کیا گیا۔
View more
Sat, 12 Jun 2021 13:52:26
حکمہ تعلیمات عامہ نے یکم جولائی سے نئے تعلیمی سال کا آغاز کے تعلق سے نئے رہنما اصول جاری کئے ہیں۔ 15؍ جون سے ہی نئے تعلیمی سال کی تیاریاں شروع ہوجائیں گے ، اسکولوں میں طلبا کے داخلوں کی مہم شروع ہوگی ۔
View more
Sat, 12 Jun 2021 13:34:13
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر بی ایس ایڈی یورپا نے جمعہ کے روز ان کے بارے میں جاری قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے اور کہا کہ وہ اگلے دو سال تک ریاست کے وزیر اعلیٰ عہدے پر رہیں گے اور ریاست تبدیلی کا کوئی سوال نہیں ہے۔
View more
Sat, 12 Jun 2021 12:47:54
مرکز ی حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کی مذمت کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر ڈی کے شیو کمار اور اپوزیشن کانگریس لیڈر سدارامیا کی قیادت میں پردیش کانگریس کارکنوں نے شہر کے شیواننداسرکل پر واقع ریڈی پٹرول بنک کے روبرو 100 ناٹ آؤٹ ، پٹرول پک پاکیٹ کے نام سے احتجاجی مظاہر کیا۔ اس احتجاج میں سابق وزرا آر وی دیش پانڈے، دنیش گنڈو راؤ اور دیگر نے بھی حصہ لیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy