Tue, 29 Jun 2021 11:47:16
ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے ڈورنلی گاؤں میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک شخص نے قرض کی ادائیگی سے پریشان ہوکر اپنے خاندن سمیت گاؤں کے تالاب میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔
View more
Tue, 29 Jun 2021 11:22:44
سابق ریاستی وزیر کانگریس رکن اسمبلی یوٹی قادر نے منگلورو میں دئے گئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بی جے پی والوں کو اب پتہ چل چکا ہے کہ ریاست میں دوبارہ اب کانگریس اقتدار پر آنے والی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بی جے پی کیمپ میں بھی اس وقت کانگریس کے اگلے وزیر اعلیٰ کے مسئلہ پر بحث شروع ہوگئی ہے۔ کانگریس پارٹی ریاست میں اس وقت پوری طرح متحد ہے۔
View more
Tue, 29 Jun 2021 11:07:29
ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں منگل کے روز ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا۔ جس کے بعد دہلی میں پٹرول کی قیمت 99 روپے فی لیٹر اور چنئی میں 100 روپے فی لیٹر کے قریب پہنچ گئی۔ منگل کو ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول 35 پیسے اور ڈیزل 30 پیسے مہنگا کیا گیا ہے۔
View more
Tue, 29 Jun 2021 11:00:59
سپریم کورٹ نے پیر کے روزگزشتہ سال کے کووڈ 19 لاک ڈاؤن کے بعد غیر امداد یافتہ پرائیوٹ اسکولوں کے طلباء سے سالانہ اورڈیولپمنٹ فیس وصول کرنے کی اجازت دینے کے دہلی ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگانے سے انکار کردیا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس اے ایم خانویلکر ، جسٹس دنیش مہیشوری اور جسٹس انیرودھ بوس کی بنچ نے ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگانے کی دہلی حکومت کی دلیل پر سماعت کرتے ہوئے کہا ’’ ہم آپ کو اسٹے دینے کے خواہش من
View more
Tue, 29 Jun 2021 10:56:02
کانگریس نے ملک میں کورونا کی دوسری لہر کیلئے راست طور سے وزیراعظم نریندر مودی کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے الزم عائدکیاکہ کووڈ۔19 پر جیت کے ان کے غلط دعوے کی وجہ سے سرکاری مشینری اور عوام میں جھوٹی خود اعتمادی پیدا ہوئی ، جس کی وجہ سے لاپرواہی بڑھی اور ملک کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔
View more
Tue, 29 Jun 2021 10:51:59
کورونا وائرس کے بدلتی شکل کی وجہ سے عام اڑانیں بند ہیں اورکہیں کہیں جاری بھی ہیں تو بعض ممالک کو اس سے استثنیٰ رکھا گیا ہے۔ اسی طرح متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے واضح کردیا ہے کہ ہندوستان، جنوبی افریقہ اور نائیجیریا کے شہریوں کی داخلے پر پابندی نہیں ہٹا ئی گئی۔
View more
Mon, 28 Jun 2021 23:46:52
مرکز کی مودی حکومت کے ذریعہ نافذ کردہ تین نئے زرعی قوانین سے ناراض کسانوں نے اب اتر پردیش اور اتراکھنڈ اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کے خلاف مہم چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ سنیوکت کسان مورچہ نے اس تعلق سے منصوبہ بندی بھی شروع کر دی ہے۔
View more
Mon, 28 Jun 2021 23:45:05
اتر پردیش میں گنگا کنارے دفن اور بہتی ہوئی لاشوں کو دیکھ کر اپوزیشن پارٹی لیڈران نے حکمراں بی جے پی حکومت پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ کورونا سے ہلاک ہونے والے لوگوں کی کم تعداد پیش کر رہی ہے۔
View more
Mon, 28 Jun 2021 23:42:18
کانگریس نے ایک بار پھر مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کورونا متاثرین کے حق میں آواز بلند کی ہے۔ کانگریس ترجمان گورو بلبھ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے ملک میں لاکھوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور کروڑوں لوگ متاثر ہوئے ہیں، لیکن مرکزی حکومت اس وبا کو ’قدرتی آفت‘ قرار دینے سے بچ رہی ہے۔ حکومت کو اسے ایک قدرتی آفت اعلان کر کے ہر ایک کورونا سے مرنے وال
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy