Thu, 26 Aug 2021 23:54:01
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کورونا کے مسلسل بڑھ رہے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت صرف ملک کی جائیداد فروخت کرنے میں مصروف ہے اور اسے لوگوں کو کورونا سے بچانے کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔
View more
Thu, 26 Aug 2021 23:51:25
یوتھ کانگریس نے نجی شعبے کو عوامی اثاثوں میں شراکت دار بنانے کے مودی حکومت کے منصوبے کے خلاف جمعرات کو یہاں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قومی اثاثوں کو اپنے دوستوں کے حوالے کر رہی ہے۔
View more
Thu, 26 Aug 2021 23:48:19
کانگریس نے کہا ہے کہ افغانستان کا مسئلہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، لہٰذا پارٹی اس مسئلے پر حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔
View more
Thu, 26 Aug 2021 23:45:01
بلاسپور ہائی کورٹ نے آج فیصلہ دیاہے کہ قانونی طور پر شادی شدہ بیوی کے ساتھ شوہرکی جانب سے جنسی تعلقات یا کوئی بھی جنسی عمل ، چاہے وہ طاقت سے ہو یا اس کی مرضی کے خلاف ہو،عصمت دری نہیں ہے۔
View more
Thu, 26 Aug 2021 23:41:39
یونیٹیک کی جانب سے سرمایہ کاروں کو ہزاروں کروڑ روپیے کا نقصان پہنچانے کی تفتیش کرنے والے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سپریم کورٹ کو جمعرات کو مطلع کیا کہ ملزم یونیٹیک کے مالک سنجے اور اجے چندرہ کو دہلی کی تہاڑ جیل میں خصوصی سہولیات ملی ہوئی ہیں اور دونوں وہیں سے تفتیش کو متاثر کرنے، ثبوتوں کو مٹانے اور گواہوں کو دھمکی دینے میں سرگرم ہیں۔ اس کے بعد عدالت نے دونوں بھائیوں کو ممبئی کی الگ الگ جی
View more
Thu, 26 Aug 2021 23:38:41
کرناٹک کے وزیراعلیٰ بسوراج ایس بومائی نے جمعرات کوکہاہے کہ حکومت نے میسوروگینگ ریپ کے واقعے کو سنجیدگی سے لیا ہے اور مجرموں کو جلد پکڑ کر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
View more
Thu, 26 Aug 2021 21:07:18
دہلی کی اینٹی کرپشن برانچ نے ایگزیکٹو مجسٹریٹ رینک کے ایک کوویڈ افسر اور سول ڈیفنس کے ایک اہلکار کو 50 ہزار روپے وصولی لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔ شکایت موصول ہونے کے بعد اینٹی کرپشن برانچ کی ٹیم نے جنوبی دہلی کے ایک ہوٹل پر اس وقت چھاپہ مارا جب وہ وصولی کا پیسہ لینے آیاتھا اور دونوں کو رشوت کے پیسوں کے ساتھ گرفتار کرلیا۔
View more
Thu, 26 Aug 2021 20:37:06
یاہو Yahoo نے ملک میں اپنی خبروں کی ویب سائٹس بند کردی ہیں کیونکہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کے قوانین کی وجہ سے میڈیا کمپنیوں کی غیر ملکی ملکیت محدود ہوتی ہے جو بھارت میں ڈیجیٹل مواد کو چلاتے اور شائع کرتے ہیں۔اس میں یاہو نیوز، یاہو کرکٹ، فنانس، انٹرٹینمنٹ اور میکرز انڈیا شامل ہیں۔
View more
Thu, 26 Aug 2021 20:22:32
کووڈ جانچ کے لئے کی گئی آر ٹی سی پی آر رپورٹ میں دھاندلی کرکے نقلی رپورٹ پیش کرنے کے 4 مختلف معاملات میں کُل 7 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy