Sat, 28 Aug 2021 00:32:55
اتر پردیش کی یوگی حکومت کو اکثر تنقید کا نشانہ بنانے والے اور وزیر اعلیٰ یوگی کے خلاف آئندہ اسمبلی الیکشن میں کھڑے ہونے کا اعلان کرنے والے اتر پردیش کے سابق آئی پی ایس افسر امیتابھ ٹھاکر کو یو پی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
View more
Sat, 28 Aug 2021 00:30:31
رام پور سے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم پر دو پین کارڈ معاملے میں اب ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے آج فرد جرم عائد کی ہے۔ اعظم اور ان کے بیٹے عبداللہ کو آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ جج الوک کمار دوبے کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
View more
Sat, 28 Aug 2021 00:28:01
اترپردیش میں اگلے سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں لیکن اس بار بی جے پی کی اقتدار میں واپسی اتنی آسان نظر نہیں آرہی ہے۔ ریاست کے کسان مرکز کے نئے زرعی قوانین کی وجہ سے بی جے پی حکومت سے ناراض ہیں۔ کسان پچھلے سال نومبر سے احتجاج کر رہے ہیں اور قوانین کو واپس لینے کے مطالبے پر قائم ہیں۔ دریں اثنا کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے اعلان کیا ہے کہ اب ہم یوپی میں مہا پنچایت کا انعقاد کریں گے، یہ حکومت کسانو
View more
Sat, 28 Aug 2021 00:27:48
مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے ریاستی صدر کمل ناتھ نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت کو پسماندہ طبقے کے ساتھ سیاست کرنے کے بجائے ریزرویشن کا فائدہ دلانے کے لیے عدالت میں اپنا موقف مضبوطی سے رکھنا چاہئے۔
View more
Sat, 28 Aug 2021 00:25:59
کانگریس کی اترپردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ ریاست میں زہریلی شراب کی وجہ سے سینکڑوں لوگوں کی موت ہو چکی ہے لیکن ریاست کی یوگی آدتیہ ناتھ سرکار شراب مافیا کے خلاف کارروائی نہیں کررہی ہے۔
View more
Sat, 28 Aug 2021 00:22:23
کرناٹک کے میسورو میں اجتماعی عصمت دری کے ایک معاملہ پر ریاستی وزراء کے جو بیانات سامنے آ رہے ہیں، اسے سن کر سبھی حیران ہیں۔
View more
Sat, 28 Aug 2021 00:19:35
بار کونسل آف انڈیا (بی سی آئی) وکلاء کی ہڑتال اور عدالتوں کے بائیکاٹ کو روکنے کے لئے اصول و ضوابط وضع کرنے کی تجویز کر رہی ہے۔ بی سی آئی کے چیئرمین سینئر ایڈوکیٹ منن کمار مشرا نے یہ اطلاع جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس ایم آر شاہ کی ڈویژن بنچ کو دی۔
View more
Sat, 28 Aug 2021 00:17:19
گورکھپور میڈیکل کالج میں انتہائی نازک حالات میں آکسیجن کا انتظام کرنے اور بعد میں یوگی حکومت کے غصہ کا شکار ہو کر معطل ہونے والے ڈاکٹر کفیل خان کے مقدامہ ختم نہیں کیا گیا ہے۔
View more
Sat, 28 Aug 2021 00:14:32
مرکز کے تین نئے کالے زرعی قوانین کے خلاف جاری احتجاج کی قیادت کر رہے سمیوکت کسان مورچہ (ایس کے ایم)نے 25 ستمبر کو ’بھارت بند‘ کی کال کا اعلان کیا ہے۔ایس کے ایم نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد گزشتہ سال نومبر میں شروع ہوئی کسان تحریک کو مزید طاقت اور توسیع دینا ہے۔دہلی کے سنگھو بارڈر پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس کے ایم کے آشیش متل نے کہاکہ ہم 25 ستمبر کو’بھارت بند‘ کی کال دے رہے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy