Sat, 28 Aug 2021 21:12:39
مرکزنے ہفتہ کوتمام ریاستوں اورمرکزکے زیر انتظام علاقوں سے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آنے والے تہواروں کے موسم میں کوئی بڑا ہجوم جمع نہ ہو اور اگر ضرورت ہو تو مقامی حکام سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پابندی کی بھی اپیل ہے۔
View more
Sat, 28 Aug 2021 21:09:08
کانگریس کے رہنما راہل گاندھی ، جو نئے زرعی قوانین کے ذریعے مرکزی حکومت پر حملہ آور ہیں ،نے ہفتہ کوایک بار پھر ہریانہ میں کسانوں پرمبینہ ظلم پر حملہ کیا۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا اور لکھا ہے کہ پھر کسان کا خون بہایا گیا ،
View more
Sat, 28 Aug 2021 21:05:17
ہریانہ میں کسانوں پر ہوئی لاٹھی چارج کو لے کر کانگریس نے ریاست کی کھٹر حکومت کے خلاف زوردار آواز بلند کی ہے اور کہا ہے کہ جو رویہ بی جے پی-جے جے پی حکومت کا کسانوں کے خلاف رہا ہے،
View more
Sat, 28 Aug 2021 20:16:01
بھٹکل مسلم کمیونٹی جدہ کا سالانہ اجلاس جمعرات مورخہ 26 اگست کو جدہ کے گرین لینڈ ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں جدہ جماعت سمیت بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے سابق صدر مرحوم سی اے زاہد رکن الدین صاحب کے تعلق سے موصولہ تعزیتی قرار دادوں اور تعزیتی خطوط پر مشتمل ایک کتاب "مرحوم زاہد رکن الدین، ایک فرد ایک انجمن " کا بھی اجراء عمل میں آیا۔
View more
Sat, 28 Aug 2021 19:52:47
سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ حکومت کے جھوٹ کو بے نقاب کرنا دانشوروں کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک جمہوری ملک ہے اور کسی بھی غلط خبر یا ایجنڈے کے لیے حکومت کی ذمہ داری طے کرنا ضروری ہے۔ کورونا کے اعداد و شمار کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت پر ضرورت سے زیادہ اعتماد کرنا درست نہیں ہے۔ سماجی ، سیاسی ، معاشی اور ثقافتی سچائی کے
View more
Sat, 28 Aug 2021 19:44:43
ہندوستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا انفیکشن کے 46759 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ تقریبا دو ماہ میں کورونا کے روزانہ کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
View more
Sat, 28 Aug 2021 19:40:35
پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں آج مسلسل چوتھے دن یعنی 28 اگست 2021 کو کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ خوردہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ہفتے کے روز ایندھن کی قیمتوں کو گزشتہ قیمتوں پر برقرار رکھا۔ سرکاری شعبے کی پٹرولیم کمپنیوں کی قیمتوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 101.49 روپئے ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 88.92 روپئے فی لیٹر ہے۔
View more
Sat, 28 Aug 2021 18:53:22
بنگلہ دیش میں ایک مسافر بردار کشتی ایک کارگو کشتی سے ٹکرا کر غرق ہو گئی اس واقعے میں چھ بچوں سمیت کم از کم 21 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ درجنوں لاپتہ ہیں۔
View more
Sat, 28 Aug 2021 18:25:40
عراق کی میزبانی میں ہفتے کے روز منعقد ہونے والی اس علاقائی کانفرنس میں دیرینہ حریف ایران اور سعودی عرب بھی شرکت کررہے ہیں۔ مصر کے صدر اور اردن کے شاہ کی شرکت بھی متوقع ہے جبکہ فرانسیسی صدر پہلے ہی پہنچ چکے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy