Wed, 29 Sep 2021 11:31:23
اترپردیش میں مبینہ تبدیلی مذہب کے خلاف جاری حکومتی کاروائی کے دوران منگل کو ریاستی حکومت نے ایک سینئر آئی اے ایس افسر محمد افتخار الدین کے مبینہ تبدیلی مذہب گروپ سے تعلقات کی جانچ کے لئے ایس آئی ٹی کو تشکیل دیا ہے۔
View more
Wed, 29 Sep 2021 11:26:17
سپریم کورٹ نے اڈانی گیس لمیٹڈ کو ایک بڑا جھٹکادیاہے۔ احمد آباد میں سٹی گیس کی تقسیم کے آپریشن سے متعلق دائر درخواست خارج کردی۔ گجرات گیس کو دیا گیا اختیار سپریم کورٹ نے برقرار رکھا ہے۔
View more
Wed, 29 Sep 2021 11:15:56
سپریم کورٹ نے مرکزکو 4 ماہ کے اندرمعذور افرادکے لئے ترقی میں ریزرویشن لاگو کرنے کیلئے ہدایت جاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔یہ ہدایات مرکز کی جانب سے دائر کردہ ایک درخواست پر جاری کی گئی ہیں جس میں سپریم کورٹ کے درج فہرست ذاتوں کے پروموشن میں ریزرویشن کے حق سے متعلق سابقہ فیصلے پر وضاحت مانگی گئی ہے۔
View more
Wed, 29 Sep 2021 11:09:56
مالیرکوٹلہ کی ایم ایل اے رضیہ سلطانہ نے منگل کو نوجوت سنگھ سدھو کے ساتھ یکجہتی ظاہر کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا۔پنجاب حکومت میں کابینہ وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے صرف دو دن بعد سدھونے ریاستی کانگریس کے صدر کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔
View more
Wed, 29 Sep 2021 10:40:24
مہاراشٹرا کے مراٹھواڑہ خطے میں موسلا دھار بارش، سیلاب اور آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم 13 افراد ہلاک ہوئے جبکہ این ڈی آر ایف کی ٹیموں نے 560 سے زائد افراد کو بچایا ہے۔ حکام نے منگل کے روز یہ معلومات دی۔ انہوں نے کہا کہ اتوار اور پیر کی بارشوں کی وجہ سے دو سو سے زائد جانور بہہ گئے اور کئی مکانات کو نقصان پہنچا۔
View more
Wed, 29 Sep 2021 00:23:47
راہل گاندھی سے ملاقات کے بعد آج کنہیا کمار اور جگنیش میوانی نے کانگریس کو مضبوط کرنے اور ملک مخالف طاقتوں سے لڑنے کا عزم ظاہر کیا۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران کنہیا کمار نے کانگریس کی رکنیت اختیار کی اور اس کے بعد میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’’اس ملک کے لاکھوں کروڑوں نوجوانوں کو یہ سمجھ میں آ گیا ہے کہ اگر کانگریس نہیں بچی تو ملک نہیں بچے گا۔
View more
Wed, 29 Sep 2021 00:17:23
کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی موجودگی میں منگل کے روز کنہیا کمار کے ساتھ ساتھ جگنیش میوانی کی بھی کانگریس میں انٹری ہوئی۔ حالانکہ میوانی نے تکنیکی اسباب کی وجہ سے رسمی طور پر کانگریس کی رکنیت نہیں لی، لیکن انھوں نے کانگریس کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ 2022 کا گجرات الیکشن وہ بطور کانگریس امیدوار لڑیں گے۔
View more
Wed, 29 Sep 2021 00:12:30
مجاہد آزادی بھگت سنگھ کے یوم پیدائش پر آج سی پی آئی لیڈر کنہیا کمار اور گجرات کے آزاد رکن اسمبلی جگنیش میوانی کانگریس میں شامل ہو گئے۔
View more
Wed, 29 Sep 2021 00:08:25
بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ سیاسی پارٹیوں کا بہت پرانا مطالبہ ہے۔ اس درمیان برسراقتدار جنتا دل یو نے اس پرانے مطالبہ کو چھوڑ دینے کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد ریاست میں ایک بار پھر اس ایشو کو لے کر سیاسی سرگرمی بڑھ گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy