Tue, 28 Sep 2021 23:43:29
عصمت دری کا شکار ہوئی لڑکی سے جنسی روابط بڑھانے اور اس کو حاملہ کرنے کے بعد اسقاط حمل کروانے کے الزام میں پولیس کانسٹیبل شیو راج کو حراست میں لیا گیا ۔
View more
Tue, 28 Sep 2021 23:36:31
میڈیکل کالج کے طالبات اور طالب علموں کے گروپ ایک ساتھ سفر کرنے پر سورتکل ٹول پلازہ کے بجرنگ دل کارکنان کی طرف سے روکنے اور حملہ کرنے کے معاملے پولیس نے پانچ ملزمین کو گرفتارتو کرلیا مگر ایسی کمزور دفعات کے تحت کیس درج کیا کہ پولیس اسٹیشن میں ہی ان کی ضمانت کرکے انہیں رہا کردیا گیا ۔ پولیس کے اس رویہ پر عوام نے بے اطمینانی اور ناراضی کا اظہار کیا ہے ۔
View more
Tue, 28 Sep 2021 13:40:54
بھٹکل تعلقہ کے کاروباری حضرات کو فوڈ سیفٹی ایکٹ سے متعلقہ جانکاری دینے کے مقصد سے کل 29 ستمبر کو دوپہر 2.30 بجے بھٹکل اربن احاطہ میں واقع حافظکا ہال میں یک روزہ ورکشاپ منعقد کیا جارہا ہے ۔
View more
Tue, 28 Sep 2021 13:31:21
انکولہ کے الگیری میں مجوزہ ہوائی اڈہ کی تعمیر سے متاثر ہونے والوں کو ضلع انچارج وزیر شیورام ہیبار نے بھروسہ دلایا ہے کہ معاوضہ اور بازآباد کاری کے تعلق سے وہ لوگ فکرمند نہ ہوں کیونکہ اس مرتبہ یہ کارروائی بحری اڈہ معاملہ کی طرح نہیں بلکہ 2013 کے قانون کے مطابق انجام دی جائے گی ۔
View more
Tue, 28 Sep 2021 13:24:31
ناگوری ٹریفک پولیس اسٹیشن سے وابستہ ایک خاتون ہوم گارڈ پر حملہ کرنے کے الزام میں پولیس نے 2 طالب علموں کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت محمد حارث اور نعیم کے طور پر کی گئی ہے ۔
View more
Tue, 28 Sep 2021 12:01:11
مرکزی حکومت کی طرف سے لائے گئے زرعی قوانین واپس لینے کی مانگ کو لے کر کسان تنظیموں اور دیگر اداروں اور انجمنوں کی آواز پر منائے گئے بھارت بند کا ملا جلا اثر دیکھنے میں آیا۔ حالانکہ بند کے دوران بیشتر تجارتی مقامات کھلے رہے ۔لیکن کسان تنظیموں اور اپوزیشن پارٹیوں کے کارکنوں کی طرف سے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بنگلورو سمیت ریاست کے تقریبا تمام اضلاع میں کیا گیا۔
View more
Tue, 28 Sep 2021 11:52:34
کرناٹک کے چکمگلورو ضلع میں ایک مولانا کے ساتھ پولیس اہلکاروں کی جانب سے بدسلوکی اور مار پیٹ کئے جانے کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ مولانا محمد امتیاز کو ٹوٹی ہوئی نمبر پلیٹ کی وجہ سے پولیس اہلکار کی جانب سے بندوق دکھا کر دھمکی دی گئی تھی اور اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔
View more
Tue, 28 Sep 2021 11:20:03
بی جے پی ، آرایس ایس اور وشوا ہندو پریشد نے تبدیلی مذہب کو اتر پردیش سے لے کر کیرلا تک ایک بڑا مسئلہ بنادیا ہے اور نام نہادلو جہاد کو روکنے کیلئے قوانین بنائے ہیں اور کچھ جگہوں پر اسے بنانے کی بات کر رہے ہیں لیکن حقیقت ان دعوؤں کے برعکس ہے ۔
View more
Tue, 28 Sep 2021 10:53:49
آسام کے ضلع درنگ کے دھول پور گاؤں میں ریاستی حکومت کی بے دخلی مہم کے دوران پرتشدد جھڑپوں کے بعد گاؤں میں سناٹا چھایا ہواہے۔ پولیس انتظامیہ کے خوف سے گاؤں کے لوگ سوتا ندی کے کنارے ایلومینیم کی چادروں سے بنی عارضی چھت کے نیچے اپنے بچوں، بوڑھوں اور خواتین کے ساتھ ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy