Sat, 25 Dec 2021 12:46:31
ہندوستان میں کورونا ایک بار پھر تیزی کے ساتھ پھیلنا شروع ہو گیا ہے۔ مہاراشٹر کے احمد نگر ضلع کے جواہر نوودے ودیالے میں کورونا دھماکہ ہوا ہے۔ خبروں کے مطابق اسکول کے 19 طلبا کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔
View more
Sat, 25 Dec 2021 12:42:51
اومیکرون کے خطرے کو دیکھتے ہوئے کرسمس پر اس بار میرٹھ کے چرچ میں بغیر ماسک لوگوں کے داخلے پر پابندی رہے گی۔ میرٹھ کی عیسائی کمیونٹی نے سال کے اپنے سب سے بڑے تہوار کرسمس کو عام طریقے سے منانا طے کیا ہے۔ چرچ میں جمع ہونے والی بھیڑ کے سبب انفیکشن نہ پھیلے، اس لیے ماسک کا ضابطہ نافذ کیا گیا ہے۔
View more
Sat, 25 Dec 2021 11:23:24
بین الاقوامی سطح پر ہفتے کے اختتام پر خام تیل میں تیزی کے باوجود آج مسلسل 51ویں دن ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ دہلی میں گزشتہ 2 دسمبر کو ویٹ میں کمی کرنے کے سبب پٹرول کی قیمت تقریباً 8 روپے فی لیٹر کم ہوئی تھی اور اس کے بعد سے دہلی میں پٹرول 95.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔
View more
Sat, 25 Dec 2021 11:17:53
لدھیانہ میں ہوا بم دھماکہ اور بے ادبی کے معاملوں نے پنجاب اسمبلی انتخابات سے قبل پنجاب کے امن اور قانون پر سوال کھڑے کر دئے ہیں ۔ حزب اختلاف کی سیاسی پارٹیوں نے حکومت پنجاب کی تنقید کرنی شروع کر دی ہے ۔ انتخابات کو دیکھتے ہوئے پنجاب حکومت نے شر پسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی شروع کر دی ہے۔
View more
Sat, 25 Dec 2021 11:11:50
سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن پروفیسر رام گوپال یادو نے الہ آباد ہائی کورٹ کے ایک جج کے اس تبصرہ کو افسوسناک قرار دیا ہے جس میں انہوں نے کورونا وائرس کے انفیکشن کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظرالیکشن کمیشن سے اتر پردیش اسمبلی انتخابات کو ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔ پروفیسر یادو نے سپریم کورٹ سے اس تبصرہ پر از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
View more
Sat, 25 Dec 2021 11:02:23
کرناٹک میں جمعرات کو ہندو تنظیموں کے کچھ کارکن زبردستی ایک اسکول میں داخل ہوئے اور وہاں ہنگامہ کیا۔ اس دوران دائیں بازو کے گروپوں کے کارکنوں نے اسکول میں منائے جانے والے کرسمس پروگرام کو بھی روک دیا اور اسکول انتظامیہ سے سوال کیا کہ ہمارے تہوار کیوں نہیں منائے جاتے۔
View more
Sat, 25 Dec 2021 10:57:46
انسداد تبدیلی مذہب ایکٹ جاری کرکے بسوناکی طرف سے تعمیر کئے گئے انسانی سماج کو توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔یہ بات سابق ریاستی وزیر وموجودہ رکن قانون ساز کونسل ایچ وشواناتھ نے کہی۔
View more
Sat, 25 Dec 2021 10:49:29
بیلگاوی کے سورنا سودھا میں کرناٹک لیجس لیچر کا سرمائی اجلاس ختم ہو گیا اس کے ساتھ ہی اب ریاست کی سیاسی سرگرمیاں جہاں بنگلوروکا رخ کریں گی،
View more
Sat, 25 Dec 2021 10:44:41
گذشتہ روز کرناٹک کی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے درمیان منظورکئے گئے انسداد تبدیلی مذہب بل کو کونسل میں پاس کروانے میں ناکامی کے آثار کو دیکھتے ہوئے ریاستی بی جے پی حکومت نے جمعہ کے روز اس بل کو واپس لینے کا اعلان کیا اور کہاکہ اگلے اجلاس میں اسے پیش کرنے کی کوشش کی جائے گی-
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy