Sun, 26 Dec 2021 12:09:25
طالبان نے قطر اور ترکی کے ساتھ کابل اور افغانستان کے دیگر شہروں میں ہوائی اڈوں کا مشترکہ انتظام کرنے کے معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
View more
Sun, 26 Dec 2021 11:35:54
گزشتہ دنوں ہندوستانی ریاست اتراکھنڈ کے شہر ہری دوار میں ہندوتوا وادی لیڈروں کی دھرم سنسد میں مسلمانوں کے قتل عام کا اعلان کئے جانے کے معاملے پر عالمی میڈیا نے سخت نوٹس لیا ہے۔ مختلف اخبارات اور ویب سائٹس نے نہ صرف اس خبر کونمایاں طور پر جگہ دی ہے بلکہ اس پر تنقید بھی کی ہے۔ اس میں مغرب سے لے کر ایشیا تک کے میڈیا ہاؤس شامل ہیں۔
View more
Sun, 26 Dec 2021 11:24:29
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج قوم سے خطاب سے اعلان کیا کہ ملک میں 15 سے 20 سال تک کے عمر کے افراد کی ٹیکہ کاری 3 جنوری 2022 سے شروع کی جائے گی۔ اس کے علاوہ انہوں نے جنوری کے مہینے میں ہی طبی اہلکاروں، فرنٹ لائن ورکرز اور معمر افراد کے لئے کورونا کی احتیاطی خوراک فراہم کئے جانے کا بھی اعلان کیا۔
View more
Sun, 26 Dec 2021 11:22:05
کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے بھرت پور کے بانی مہاراجہ سورج مل کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ملک کے کسانوں کا جو مطالبہ تھا وہ پورا کیا گیا اور کسانوں کی جیت ہوئی ہے۔ ہمیں الیکشن نہیں لڑنا ہے بلکہ سڑکوں پر تحریک چلانی ہے۔
View more
Sun, 26 Dec 2021 11:17:49
نئی دہلی میونسپل کارپوریشن (این ڈی ایم سی) کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات اور اومیکرون کے خطرے کے درمیان دہلی کے سروجنی نگر مارکیٹ میں ہجوم کی ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بیدار ہوئی ہے، جس کے بعد بازار کو ویک اینڈ پر طاق و جفت اصول کی بنیاد پر کھولنے کا حکم دیا ہے۔ 25 اور 26 دسمبر کو اختتام ہفتہ کے موقع پر بازار کو آڈ ایون کی بنیاد پر کھولنے کا حکم دیتے ہوئے تجاوزات ہٹانے کا عمل بھی شروع کر دیا گی
View more
Sun, 26 Dec 2021 11:14:30
اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں 26 دسمبر کو کانگریس کی مجوزہ ’خاتون میراتھ‘ کو ضلع انتظامیہ سے اجازت نہ سے ناراض کانگریس نے کہا کہ پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی مقبولیت سے یوگی حکومت خائف ہے اور اسی لئے میراتھن کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔
View more
Sun, 26 Dec 2021 11:08:47
کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ نے دعویٰ کیا ہےکہ ویر ساورکر ’بیف‘ کھانے کو برا نہیں سمجھتے تھے۔
View more
Sun, 26 Dec 2021 11:04:37
کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے بعد تینوں کسان مخالف زراعت قوانین کو واپس لانے کی سازش پر کام کر رہی ہے، لیکن اس کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
View more
Sun, 26 Dec 2021 11:01:38
ہندوستانی کووڈ ویکسین بنانے والی کمپنی بھارت بائیوٹیک نے ہفتہ کو کہا کہ اس کی کووڈ ویکسین کو بچوں کو لگانے کی منظوری مل گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy