Fri, 24 Dec 2021 21:13:27
مدھیہ پردیش میں کورونا وبا کی مار سے نبردآزما لوگوں کی پریشانیوں میں آن لائن ٹھگوں نے اضافہ کر دیا ہے۔ ریاست میں 2017 کے بعد سے اب تک آن لائن ٹھگوں نے ہزاروں لوگوں کو ٹھگتے ہوئے ان سے تقریباً 52 کروڑ روپے لوٹ لئے ہیں جبکہ کورونا کے دور (سال 2020 سے لے کر 2021 کے دسمبر تک) میں آن لائن ٹھگوں نے وبا سے نبرد آزما لوگوں سے تقریباً 39 کروڑ روپے کی فریب دہی کی ہے۔ ان دو برسوں میں آن لائن ٹھگی کی رقم 2017
View more
Fri, 24 Dec 2021 21:10:40
اتر پردیش میں 85 سالہ کسان دھرمپال سنگھ کو 35 سال تک چلی طویل قانونی لڑائی کے بعد ثبوتوں کی کمی کی بنیاد پر ایڈیشنل چیف جیوڈیشیل مجسٹریٹ نے بری کر دیا۔ اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے انھیں 35 سال تک قانونی لڑائی لڑنی پڑی، جس میں 400 سے زائد بار سماعتیں ہوئیں۔ ان پر اپنے گھر میں غیر قانونی طور سے جراثیم کش بنانے کے الزام میں 1986 میں معاملہ درج کیا گیا تھا۔
View more
Fri, 24 Dec 2021 19:27:58
مدھیہ پردیش میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے مریضوں اور نئے ویریئنٹ اومیکرون کے اندیشہ کے درمیان حکومت نے احتیاطی قدم اٹھاتے ہوئے اشارہ دیا ہے کہ اگر حالات قابو میں نہیں رہے تو ریاست میں لاک ڈاؤن کی حالت بن سکتی ہے۔ ابھی تو صرف رات کا ہی کرفیو لگایا گیا ہے۔
View more
Fri, 24 Dec 2021 19:25:26
کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ جو حقائق سامنے آئے ہیں ان سے یہ واضح ہے کہ ایسل گروپ کے مالک، صنعت کار اور رکن پارلیمنٹ سبھاش چندر گوئل نے پرائیویٹ سیکٹر کے بینک ’یس بینک‘ کو ڈبانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور حکومت اب انہیں بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔
View more
Fri, 24 Dec 2021 19:22:38
پنجاب کے کپورتھلا واقع شری گرودوارہ صاحب میں گزشتہ دنوں ایک شخص کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا گیا تھا۔ اس تعلق سے گرودوارہ کے کیئرٹیکر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
View more
Fri, 24 Dec 2021 19:18:59
لکھیم پور کھیری معاملہ میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے کمار مشرا ٹینی کو بلیک میل کرنے کے الزام میں 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
View more
Fri, 24 Dec 2021 19:14:46
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیوایچ او) کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے ہلاکت خیز عالمی وباکورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے بارے میں نیا انتباہ جاری کر دیا۔
View more
Fri, 24 Dec 2021 19:11:40
مدھیہ پردیش بار کونسل نے ہندوستان کے چیف جسٹس این وی رمنا سے گزارش کی ہے کہ ریاست میں ضلع عدالتوں کے منصف حضرات کے لئے ضابطہ اخلاق تیار کیا جائے، کیونکہ وکلا کی شکایت ہے کہ ان میں سے بعض منصف معاملوں کی سماعت کے دوران بھی موبائل فون کے استعمال میں مصروف رہتے ہیں اور نظام الاقات پر عمل نہیں کرتے۔
View more
Fri, 24 Dec 2021 19:08:56
الہ آباد ہائی کورٹ نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی اور الیکشن کمیشن آف انڈیا پر زور دیا کہ وہ اومیکرون کے خطرے کے پیش نظر اگلے سال ہونے والے اتر پردیش کے انتخابات میں تاخیر پر غور کریں۔ عدالت نے لوگوں کو مفت کوویڈ 19 ویکسین کو یقینی بنانے کے لئے وزیر اعظم کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy