Mon, 03 Jan 2022 17:34:02
تعلقہ کے بینگرے گونجی ہیتلو میدان میں منعقدہ دو روزہ ٹینس بال انٹرڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آرگنائزر ٹیم بھٹکل بینگرے کی جین جٹگیشور نے فائنل مقابلہ میں بھٹکل کی ہی این جے بوائز ٹیم کو شکست دیتے ہوئے جٹگیشور ٹرافی جیت لی۔
View more
Mon, 03 Jan 2022 13:55:39
آتی کرم، کچرا نکاسی، انڈر گراونڈ ڈرینیج، نیشنل ہائی وے توسیعی کام، مچھلی مارکٹ منتقلی اور اسی طرح کے دیگر کئی مسائل لے کر بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے ایک وفد نے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ممتادیوی اور بھٹکل ڈی وائی ایس پی بیلی ایپّا سے ملاقات کی اور مقامی مسائل کو حل کرنے کی درخواست کرنے کے ساتھ ساتھ مسائل کے حل کے لئے رابطہ سوسائٹی کی جانب سے بھی ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
View more
Mon, 03 Jan 2022 13:33:52
اسرائیلی جیل میں بے گناہی کی سزا بھگتنے والے ایک فلسطینی قیدی کی مسلسل بھوک ہڑتال کی وجہ سے طبعیت کافی بگڑ چکی ہے، جس کے باعث عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔
View more
Mon, 03 Jan 2022 13:31:06
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 23 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مجموعی ویکسینیشن 145.68 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 لاکھ 30 ہزار 706 کووڈ افراد کو ویکسین لگائی گئی۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 145 کروڑ 68 لاکھ 89 ہزار 306 کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔
View more
Mon, 03 Jan 2022 13:28:56
فوج نے جموں کے ارینہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر پیر کی صبح در اندازی کی ایک اور کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک در انداز کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے،
View more
Mon, 03 Jan 2022 13:26:39
گورکھپور کے بی آر ڈی میڈیکل کالج و اسپتال میں بچوں کی اموات کے معاملے میں 2017 میں سرخیوں میں آئے ماہر اطفال ڈاکٹر کفیل خان نے آج کلکتہ پریس کلب میں اپنی کتاب ’’دی گورکھپور ہاسپٹل ٹریجڈی‘‘ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ مجھے مسلم ڈاکٹر ہونے کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا،
View more
Mon, 03 Jan 2022 13:19:14
ہری دورا میں مسلمانوں کی نسل کشی سے متعلق اشتعال انگیز تقاریر کے پس منظر میں کانگریس کے رہنما کپل سبل نے اتوار کے روز کہا کہ غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ یایو اے پی اے کو ان مجرموں پر لاگو کیا جائے۔ اور انہیں گرفتار کیا جانا چاہئے۔
View more
Mon, 03 Jan 2022 11:32:42
ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور اومیکرون کے درمیان الیکشن کمیشن نے اتر پردیش، اتراکھنڈ اور پنجاب سمیت پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کو حتمی شکل دیناشروع کر دیاہے۔
View more
Mon, 03 Jan 2022 11:28:12
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اتوار کے روز مسلم خواتین کو نیلام کرنے والی ایپ کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہاہے کہ خواتین کے خلاف توہین اور فرقہ وارانہ نفرت تب ہی رکے گی جب سب ایک آواز میں اس کے خلاف کھڑے ہوں گے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy