Thu, 06 Jan 2022 21:28:03
خصوصی جانچ ٹیم (ایس آئی ٹی) نے گزشتہ سال 3 اکتوبر کو ہوئے لکھیم پور کھیری تشدد کے دوران بی جے پی کے تین کارکنان کا مبینہ طور پر پیٹ پیٹ کر قتل کرنے کے معاملے میں 12 کسانوں کو طلب کیا ہے۔
View more
Thu, 06 Jan 2022 21:26:06
جموں و کشمیر میں کورونا کیسز میں ہو رہے اچانک اضافے کے بیچ ضلع مجسٹریٹ سری نگر محمد اعجاز اسد کا کہنا ہے کہ کورونا پروٹوکال کی خلاف ورزی کرنا ہی اس وبا کو دعوت دینے کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس وبا سے گزشتہ دو برسوں سے جوجھ رہے ہیں اور گائیڈ لائنز پر عمل کرنا ہی نجات کا واحد ذریعہ ہے۔
View more
Thu, 06 Jan 2022 21:24:07
سپریم کورٹ پنجاب میں وزیر اعظم نریندر مودی کی سیکورٹی میں چوک پر سوال اٹھانے والی عرضی پر جلد سماعت کے لئے جمعرات کو متفق ہوگیا ہے۔ چیف جسٹس این وی رمنا کی بنچ کے سامنے سینئر وکیل منیندر سنگھ نے ’خصوصی تذکرہ‘ کے تحت سماعت کی درخواست کی۔
View more
Thu, 06 Jan 2022 21:22:07
مہاراشٹر کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی پنجاب کے ضلع فیروز پور میں گزشتہ روز ہونے والی عوامی ریلی کو منسوخ کرنے پر ’نوٹنکی‘ کر رہے ہیں، نانا پٹولے نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ وزیر اعظم نے خود پروٹوکال کی خلاف ورزی کی تھی،
View more
Thu, 06 Jan 2022 21:20:09
ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 90928 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے اور بدھ کے مقابلہ معاملوں میں 56.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
View more
Thu, 06 Jan 2022 21:16:15
بلی بائی ایپ بنانے والے اہم ملزم کو دہلی پولیس کی آئی ایف ایس او (انٹیلی جنس فیوزن ان اینڈ اسٹریٹجک آپریشنز) یونٹ نے گرفتار کر لیا ہے۔
View more
Thu, 06 Jan 2022 21:13:33
اتر پردیش کے بعد اتراکھنڈ میں بھی کانگریس نے 15 دنوں کے لیے سبھی بڑی انتخابی ریلیوں کو ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اتراکھنڈ میں کانگریس پارٹی نے قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کا انتخابی دورہ بھی رد کر دیا ہے۔
View more
Thu, 06 Jan 2022 21:11:45
کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی پر بٹھنڈہ ہوائی اڈے پر دیئے گئے ایک مبینہ بیان پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پنجاب کا دورہ کر کے پنجاب کے عوام کی توہین کی ہے اور اس سے پوری دنیا میں ’پنجابیت‘ گرد آلود ہوئی ہے اور اسے داغدار کیا گیا ہے،
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy