Fri, 28 Jan 2022 00:16:16
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ٹوئٹر کے سی ای او پراگ اگروال کو مکتوب ارسال کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ وہ ٹوئٹر کو ’آئیڈیا آف انڈیا‘ (ہندوستان کے خیال) کی تباہی کا مہرہ بننے سے روکیں۔
View more
Fri, 28 Jan 2022 00:12:59
سپریم کورٹ نے منشیات کی اسمگلنگ کے ایک کیس میں ملزم پنجاب کے سابق وزیر اور شرومنی اکالی دل لیڈر بکرم سنگھ مجیٹھیا کی پیشگی ضمانت کی درخواست پر جمعرات کو جلد سماعت کے لیے رضا مندی ظاہر کی۔
View more
Fri, 28 Jan 2022 00:09:17
دہلی ہائی کورٹ نے جمعرات کو فلمی اداکارہ جوہی چاولہ کو بڑی راحت دیتے ہوئے سماجی خدمت کرنے کی شرط پر 20 لاکھ روپے کے ہرجانے کو گھٹا کر 2 لاکھ روپے کر دیا۔
View more
Fri, 28 Jan 2022 00:06:46
مہاراشٹر حکومت کے ذریعہ ملاڈ علاقہ کے میدان کو ٹیپو سلطان کے نام سے منسوب کرنے پر بی جے پی اور شیو سینا کے گھمسان کے درمیان سنجے راؤت نے اہم بیان دیا ہے۔ سنجے راؤت نے کہا کہ صدر رام ناتھ کووند جب کرناٹک کے دورے پر تھے تو وہاں انہوں نے ٹیپو سلطان کی تعریف کی تھی اور انہیں تاریخی جنگجو اور مجاہد آزادی قرار دیا تھا، تو کیا بی جے پی ان سے بھی استعفی طلب کرے گی؟
View more
Fri, 28 Jan 2022 00:03:14
دہلی میں کورونا وائرس کے کیسز کم ہونے کے پیش نظر ویک اینڈ کرفیو اور مزید پابندیوں کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، راجدھانی میں اب 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ سنیما ہال بھی کھل سکیں گے۔ ڈی ڈی ایم اے (دہلی ڈیزاسٹر منیجمنٹ کمیٹی) کے اجلاس میں یہ فیصلہ لیا گیا، جس میں دہلی کے لیفٹیننٹ گونر اور وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال بھی موجود تھے۔
View more
Fri, 28 Jan 2022 00:00:27
اتر پردیش میں تمام سیاسی پارٹیوں کو امید ہے کہ انتخابی کمیشن 31 جنوری کے بعد پابندیوں کے ساتھ عوامی اجلاس کی اجازت دے گا۔ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی 2 فروری کو ایک جلسہ عام کے ذریعہ آگرہ سے اپنی پارٹی کی انتخابی مہم کی شروعات کا اعلان کرنے والی پہلی لیڈر بن گئی ہیں۔
View more
Thu, 27 Jan 2022 23:58:05
راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) نے وزیر داخلہ امت شاہ کے کنٹرول کو لے کر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کسانوں کے ساتھ نہیں ہے، ان کی قاتل ہے۔
View more
Thu, 27 Jan 2022 23:55:01
بہار میں زہریلی شراب سے گزشتہ کچھ دنوں میں درجنوں افراد کی جان جا چکی ہے۔ تازہ معاملہ بکسر کا ہے جہاں اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ زہریلی شراب نے چھ لوگوں کی زندگی لے لی۔ اس واقعہ نے حکومت اور پولس انتظامیہ پر کئی طرح کے سوال کھڑے کر دیئے ہیں۔ شراب بندی قانون تو جیسے مذاق بن گیا ہے۔
View more
Thu, 27 Jan 2022 23:52:08
کانگریس نے جمعہ کو پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ بلائی ہے جس میں سینئر لیڈر پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں پارٹی کی حکمت عملی پر گہرائی سے غوروخوض کریں گے۔ یہ جانکاری دیتے ہوئے کانگریس ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کل صبح 10.45 بجے شروع ہوگا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy