ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    عام آدمی پارٹی کو بڑا جھٹکا: سیلم پور کے رکن اسمبلی عبدالرحمن کا استعفیٰ، کانگریس میں شمولیت

    عام آدمی پارٹی کو بڑا جھٹکا: سیلم پور کے رکن اسمبلی عبدالرحمن کا استعفیٰ، کانگریس میں شمولیت

    Wed, 11 Dec 2024 10:46:18 
    جیسے جیسے دہلی اسمبلی انتخابات 2025 قریب آ رہے ہیں، سیاسی ہلچل میں اضافہ ہو رہا ہے۔ لیڈروں کے استعفے اور دوسری پارٹیوں میں شمولیت کا سلسلہ بھی زور پکڑ رہا ہے۔ منگل کی شام سیلم پور اسمبلی حلقہ سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی عبدالرحمن نے پارٹی کی پالیسیوں سے ناراض ہو کر استعفیٰ دینے کا اعلان کیا اور کچھ ہی گھنٹوں بعد کانگریس میں شامل ہو گئے۔ عبدالرحمن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے استعفے ک
    مہاراشٹر: ستارا کے گاؤں کا آئندہ انتخابات میں بیلٹ پیپر کے استعمال کا فیصلہ

    مہاراشٹر: ستارا کے گاؤں کا آئندہ انتخابات میں بیلٹ پیپر کے استعمال کا فیصلہ

    Wed, 11 Dec 2024 10:43:13 
    مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے نتائج سامنے آ چکے ہیں، لیکن ای وی ایم کے استعمال پر عوامی تحفظات برقرار ہیں۔ سماج کے ایک بڑے طبقے نے ای وی ایم کی شفافیت پر سوال اٹھاتے ہوئے بیلٹ پیپر کے ذریعے انتخابات کرانے کا مطالبہ تیز کر دیا ہے۔ اسی سلسلے میں ستارا ضلع کے ایک گاؤں نے فیصلہ کیا ہے کہ مستقبل میں ہونے والے تمام اسمبلی انتخابات بیلٹ پیپر کے ذریعے کرائے جائیں گے اور اس کے لیے ایک قرارداد بھی منظور
    سپریم کورٹ کا آر جی کر معاملے پر نیشنل ٹاسک فورس کو 12 ہفتوں میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم، اگلی سماعت 17 مارچ کو مقرر

    سپریم کورٹ کا آر جی کر معاملے پر نیشنل ٹاسک فورس کو 12 ہفتوں میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم، اگلی سماعت 17 مارچ کو مقرر

    Wed, 11 Dec 2024 10:38:21 
    کولکاتا کے آر جی کر میڈیکل کالج میں 31 سالہ ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے معاملے پر سپریم کورٹ نے آج اہم سماعت کی۔ عدالت نے اس معاملے پر از خود نوٹس لیتے ہوئے مقدمے کی موجودہ پیش رفت پر تفصیلات طلب کیں۔ وکیل ورندا گروور نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے کی کارروائی جاری ہے اور سی بی آئی کو توقع ہے کہ یہ آئندہ ہفتے تک مکمل ہو جائے گی۔ عدالت نے سماعت کے بعد نیشنل ٹاسک فورس (این ٹی ایف) کو 12 ہفتے کے ا
    بھٹکل: کولار کی چار طالبات مرڈیشور سمندر میں غرق؛ ایک کی نعش برآمد، تین کی تلاش جاری اور تین کو شدید زخمی حالت میں منتقل کیا گیا اسپتال

    بھٹکل: کولار کی چار طالبات مرڈیشور سمندر میں غرق؛ ایک کی نعش برآمد، تین کی تلاش جاری اور تین کو شدید زخمی حالت میں منتقل کیا گیا اسپتال

    Tue, 10 Dec 2024 19:14:14 
     مشہور سیاحتی مقام مرڈیشور سمندر میں آج شام افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں 15 اور 16 سال کی عمر کی چار طالبات ڈوب گئیں۔ ایک طالبہ کی نعش برآمد کرلی گئی ہے، جبکہ تین کی تلاش جاری ہے۔ مزید تین طالبات کو شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
    مسلمانوں کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے والے جسٹس ایس کے یادو پر سپریم کورٹ کی برہمی، ہائی کورٹ سے تفصیل مانگی

    مسلمانوں کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے والے جسٹس ایس کے یادو پر سپریم کورٹ کی برہمی، ہائی کورٹ سے تفصیل مانگی

    Tue, 10 Dec 2024 17:50:50 
    الہٰ آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شیکھر کمار یادو نے 8 دسمبر کو مسلمانوں کے حوالے سے قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا، جس پر سپریم کورٹ نے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے جسٹس کمار کے دیے گئے قابل اعتراض تبصرہ پر اخبار میں شائع رپورٹ پر نوٹس لیا ہے اور عدالت عظمیٰ نے ہائی کورٹ سے اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
    مہاراشٹر: میرا روڈ فرقہ وارانہ تشدد کیس، 14 مسلم ملزمین کو قانونی راحت ملی

    مہاراشٹر: میرا روڈ فرقہ وارانہ تشدد کیس، 14 مسلم ملزمین کو قانونی راحت ملی

    Tue, 10 Dec 2024 17:46:42 
    ایودھیا میں رام مندر کی پران پرتشٹھا سے قبل پورے ملک میں جشن منایا گیا اور ریلیاں نکالی گئیں، تاہم کچھ ہندوتوا ذہنیت رکھنے والے افراد نے اس موقع پر اقلیتی طبقہ کو پریشان کیا۔ مہاراشٹر میں میرا روڈ پر بھی ایسا ہی منظر دیکھنے کو ملا، جس کے بعد فرقہ وارانہ تشدد شروع ہو گیا تھا۔ بعد میں بڑی تعداد میں مقامی مسلمانوں کو ملزم بنا کر گرفتار کر جیل بھیج دیا گیا۔ اس معاملے میں بامبے ہائی کورٹ نے 14 مسلم ملز
    یوپی: 180 سال پرانی مسجد کے خلاف بلڈوزر کارروائی

    یوپی: 180 سال پرانی مسجد کے خلاف بلڈوزر کارروائی

    Tue, 10 Dec 2024 17:43:16 
    یوپی کے فتح پور ضلع میں یوگی حکومت نے تجاوزات کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے اور 180 سال پرانی نوری جامع مسجد کا غیر قانونی حصہ منہدم کردیا ہے۔ اس دوران بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کی گئی تھی۔ محکمہ پی ڈبلیو ڈی نے ایک ماہ قبل مسجد کو منہدم کرنے کا نوٹس دیا تھا۔ یہ مسجد لالولی شہر کے بندہ ساگر روڈ پر واقع تھی۔
    مرکزی وزیر کرن رجیجو کا راہل گاندھی پر شدید حملہ

    مرکزی وزیر کرن رجیجو کا راہل گاندھی پر شدید حملہ

    Tue, 10 Dec 2024 17:35:58 
    مرکزی وزیر کرن رجیجو نے منگل کو اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ کانگریس نے اڈانی کیس پر پیر کو پارلیمنٹ میں احتجاج کیا تھا۔ کرن رجیجو نے راہل گاندھی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی کو ڈرامہ رچانے اور وزیر اعظم کو تنقید کرنے میں لطف آتا ہے، لیکن انہیں دوسرے ممبران پارلیمنٹ کی بھی ذمہ داریوں کا خیال رکھنا چاہیے جو انہیں منتخب کرتے ہیں۔ صرف ڈرامہ رچانے کے لیے یہاں آن
    سنجے ملہوترا آر بی آئی کے نئے گورنر مقرر

    سنجے ملہوترا آر بی آئی کے نئے گورنر مقرر

    Tue, 10 Dec 2024 17:27:26 
    محکمہ محصولات کے سکریٹری سنجے ملہوترا ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے نئے گورنر مقرر کیے گئے ہیں۔ کابینہ کی تقرری کمیٹی نے ان کی تقرری کی منظوری دی ہے، اور وہ ششی کانت داس کی جگہ لیں گے۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد ملہوترا ریزرو بینک کے 26ویں گورنر ہوں گے۔