ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں 'جرائم کی روک تھام مہینہ' کی سرگرمیاں

بھٹکل میں 'جرائم کی روک تھام مہینہ' کی سرگرمیاں

Sat, 28 Dec 2024 19:31:19    S.O. News Service
بھٹکل میں 'جرائم کی روک تھام مہینہ' کی سرگرمیاں

بھٹکل، 28 / دسمبر (ایس او نیوز) جرائم کی روک تھام سے متعلق جو مہینہ بھر کی مہم چلائی جا رہی ہے اس کی کڑی کے طور پر بھٹکل دیہی پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع سرکاری پی یو کالج ہدین میں بیداری پروگرام منعقد کیا گیا ۔
    
پروگرام کے دوران کالج کے طلبہ کو سائبر کرائم، منشیات سے متعلقہ این ڈی پی ایس ایکٹ، ٹریفک کے قوانین کے علاوہ ای آر ایس ایس 112, 1930, 1098 کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے طلبہ میں قوانین کی پابندی کا شعور بیدار کرنے کی کوشش کی گئی ۔
    
اس علاوہ سرپن کٹے کے آٹو رکشہ ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین کی پابندی، سڑک کے محفوظ استعمال، ڈیجیٹل اریسٹ اور سائبر کرائم سے بچنے کے طور طریقوں اور قوانین کی کی جانکاری دی گئی ۔ 

crime-prevention-bhatkal-2.jpg

Share: