Mon, 18 Nov 2024 10:34:36
ایران کی ایک عدالت نے امریکہ کے خلاف ایک فیصلہ سنایا ہے، جس کے تحت امریکہ کو 49 ارب ڈالر کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ اپنے فیصلہ میں ایرانی عدالت نے امریکہ کو جرمانہ کے رقم کی ادائیگی کے لیے دو ماہ کے مہلت بھی دی ہے۔
View more
Mon, 18 Nov 2024 10:31:17
دہلی میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے پیش نظر 17 نومبر سے گریپ کا مرحلہ 4 نافذ کر دیا گیا ہے، جس کے تحت سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ دارالحکومت میں غیر ضروری ٹرکوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی، صرف ضروری سامان یا خدمات فراہم کرنے والے اور سی این جی یا الیکٹرک ٹرکوں کو استثنیٰ دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی، دسویں اور بارہویں کلاس کے علاوہ دیگر تمام جماعتوں کے لیے اسکول بند رہیں گے تاکہ طلبہ کی صحت کو ت
View more
Sun, 17 Nov 2024 19:15:48
شہر کے سومیشورا اوچیلا علاقے میں پیش آئے دردناک واقعہ میں میسورو سے تعلق رکھنے والی تین لڑکیاں ریسارٹ کے سوئمنگ پول میں ڈوبنے کی وجہ سے موت کا شکار ہوگئیں ۔
View more
Sun, 17 Nov 2024 19:13:21
ریاستی حکومت کے ڈپارٹمنٹ آف فوڈ اینڈ سول سپلائیز اینڈ کنزیومر افیئرز کی طرف سے خطِ غربت سے نیچے یا بیلو پاورٹی لائن (بی پی ایل) راشن کارڈ بنوا کر سرکاری رعایتوں اور اسکیموں کا فائدہ اٹھانے والے ہزاروں خاندانوں کے کارڈس کا معطل کرنے کے علاوہ اب سیکڑوں راشن کارڈوں کو بی پی ایل کے بجائے اے پی ایل میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔
View more
Sun, 17 Nov 2024 19:09:28
دیہی علاقے کونار میں عوامی رابطہ پروگرام کے درمیان عوام کا احوال سننے اور انہیں درپیش مسائل حل کرنے کے ضمن میں بات چیت کرتے ہوئے ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا نے عوام کو بھروسہ دلایا کہ اُن کے جو بھی مسائل ہیں، اُسے حل کرنے کے لئے وہ ہمیشہ تیار ہیں۔
View more
Sun, 17 Nov 2024 17:50:10
نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کو جلد از جلد ریاست کا درجہ واپس ملنا چاہیے۔ اتوار کو جموں میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انتخابی منشور میں عوام سے کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کرنے کے لیے مکمل طور پر کوشش کی جائے گی۔
View more
Sun, 17 Nov 2024 17:42:23
کانگریس رہنما راہل گاندھی نے ناگپور کے مشہور ’رام جی شیام جی پوہے والے‘ میں نوجوانوں کے ساتھ ایک غیر رسمی ملاقات کے دوران اہم مسائل پر بات چیت کی۔ اس ملاقات میں بے روزگاری، مہاراشٹر میں صنعتی منصوبوں کی منتقلی اور آئینی تحفظات جیسے مسائل زیرِ بحث آئے۔ گاندھی نے اس موقع پر کہا کہ مہاراشٹر کے نوجوان تبدیلی کی خواہش رکھتے ہیں اور ان کی آواز کو سننا بہت ضروری ہے۔
View more
Sun, 17 Nov 2024 17:38:27
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے 288 سیٹوں پر 20 نومبر کو ووٹنگ ہونے والی ہے، جس کے باعث ریاست میں سیاسی سرگرمیاں شدت اختیار کرتی جا رہی ہیں۔ جیسے جیسے ووٹنگ کی تاریخ قریب آ رہی ہے، مہاراشٹر کی سیاست کا رخ اور بھی دلچسپ ہوتا جا رہا ہے۔ پورے ملک کی نگاہیں اس وقت مہاراشٹر پر مرکوز ہیں، جہاں مختلف سیاسی پارٹیاں ایک دوسرے پر سخت حملے کر رہی ہیں اور عوام کو اپنی جانب مائل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی
View more
Sun, 17 Nov 2024 17:30:21
ہریانہ کے ایک اسکول میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا، جہاں 12ویں جماعت کے طلبا نے اپنی شرارت کو خطرناک حد تک بڑھا دیا۔ ان طلبا کے گروہ نے یوٹیوب پر بم بنانے کا طریقہ سیکھا اور پھر اس بم کو اسکول کی سائنس ٹیچر کی کرسی کے نیچے نصب کر دیا۔ ان لڑکوں نے اس بم کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکہ کر دیا، لیکن خوش قسمتی سے ٹیچر دھماکے سے بچ گئیں اور انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی۔ اس واقعہ کے بعد، ان شرارتی طلبا کو
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy