Sun, 17 Nov 2024 17:05:48
مہاراشٹر کے امراوتی ضلع میں بی جے پی کی اسٹار پرچارک اور سابق رکن پارلیمنٹ نونیت رانا کے عوامی جلسے میں زبردست ہنگامہ آرائی دیکھنے کو ملی۔ یہ واقعہ ہفتہ کے روز کھلّار، دریا پور تعلقہ میں پیش آیا، جہاں جلسے کے دوران اچانک بھیڑ مشتعل ہو گئی۔ لوگ نعرے بازی کرتے ہوئے ایک دوسرے پر کرسیاں پھینکنے لگے۔ کچھ کرسیاں نونیت رانا کی طرف بھی اچھالی گئیں، جو ان کے باڈی گارڈز کو جا لگیں۔ صورتحال بگڑتے ہی سیکورٹ
View more
Sun, 17 Nov 2024 12:02:01
پنجاب کے فاضلکا کے گاؤں پکا چشتی کے رہائشی 22 سالہ آکاش دیپ کرج سنگھ گل کو ممبئی میں این سی پی لیڈر بابا صدیقی قتل کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، آکاش گل بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کے لیے کام کرتا تھا اور بابا صدیقی کے قتل میں ملوث ملزمان کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کر رہا تھا۔ اسے مزید قانونی کارروائی کے لیے ٹرانزٹ ریمانڈ پر ممبئی منتقل کیا جا رہا ہے۔
View more
Sun, 17 Nov 2024 11:57:16
تمل ناڈو میں شدید بارش کی پیشگوئی کے بعد، ریجنل میٹروولوجیکل سینٹر (آر ایم سی) نے ہفتہ اور اتوار کے لیے 18 اضلاع میں یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ ان اضلاع میں کنیا کماری، توتوکوڈی، تیرونیلویلی، رام ناتھ پورم، تینی، مدورائی، ڈنڈیگل، شیو گنگا، پڈوکوٹئی، تنجاؤر، تیرور، ناگاپٹنم، میلاڈتھورائی، کڈلور، وِلوپورم، اور چنگلپٹو شامل ہیں۔ ماہرین کے مطابق، ان علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے، جس سے ممکنہ طو
View more
Sun, 17 Nov 2024 11:43:39
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی ناکامیوں کو بے نقاب کرنے کیلئےکانگریس لیڈروں کا ممبئی اور مہاراشٹر میں پریس کانفرنس اور انتخالی جلسہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ سنیچر کو سابق مرکزی وزیر خزانہ اور کانگریس ایم پی پی چدمبرم نے کانگریس کے دور اقتدار اور بی جے پی کے دوراقتدا میں مہاراشٹر کی صورتحال کا موازنہ کیا اور بتایاکہ کانگریس کے دور اقتدار میں سب سے آگے رہنے والا مہاراشٹر بی جے پی کے دو
View more
Sun, 17 Nov 2024 11:39:26
الیکشن کمیشن نے جھار کھنڈ اور مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کی انتخابی مہم کے دوران بی جے پی اور کانگریس پارٹی کے اسٹار پرچارکوں کے مبینہ قابل اعتراض بیانات پر ایک دوسرے سے موصول ہونے والی شکایات پر دونوں پارٹیوں کے صدور سےجوابات مانگے ہیں ۔
View more
Sun, 17 Nov 2024 11:30:29
راہل گاندھی نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کی ہے۔ کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے رہنما نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی غریبوں کی کچی بستیاں اڈانی جیسے صنعتکاروں کے حوالے کرنا چاہتے ہیں، اور وہ اس منصوبے کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ غریبوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مضبوطی سے کھڑے ہیں اور اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ کسی بھی غریب کی زمین یا
View more
Sun, 17 Nov 2024 11:27:15
دہلی، یوپی، ہریانہ، پنجاب، راجستھان اور مدھیہ پردیش سمیت شمالی بھارت کے مختلف حصوں میں سردی کا اثر دکھائی دینے لگا ہے۔ اگرچہ دن کے اوقات میں دھوپ کی موجودگی سے درجہ حرارت کچھ کم ہونے کی حالت میں رہتا ہے، مگر ماہرین کے مطابق آنے والے دنوں میں سردی میں تیزی سے اضافہ متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دہلی اور این سی آر میں آئندہ دو سے تین دنوں میں ٹھنڈ بڑھنے کا امکان ہے، جبکہ دہلی کی فضائی آلودگی
View more
Sun, 17 Nov 2024 10:59:24
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر شدید حملہ کیا۔ کھرگے نے الزام لگایا کہ دونوں کے حکم پر جھارکھنڈ میں ان کے اور راہل گاندھی کے ہیلی کاپٹر کو روکا گیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کابینہ وزیر کے عہدے پر ہونے کے باوجود پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے رہنما کو ہوائی اڈے کے خصوصی لاؤنج میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ کھرگے نے تنقید کرتے ہوئے یہ سوال بھی اٹھایا
View more
Sun, 17 Nov 2024 10:54:36
ملک میں بڑھتی بے روزگاری کے درمیان بہار کی راجدھانی پٹنہ میں اس وقت ہنگامہ کا ماحول پیدا ہو گیا جب فوج میں بھرتی کے لیے امیدواروں کا فزیکل ٹیسٹ ہو رہا تھا۔ ہنگامہ اس لیے پیدا ہو گیا کیونکہ داناپور میں بھرتی کے لیے صلاحیت سے 10 گنا زیادہ امیدوار پہنچ گئے تھے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ اس بڑی تعداد میں پہنچے امیدواروں کو قابو میں کرنا پولیس کے لیے مشکل ہو گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy